Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور: اسکولوں کو ۱۵؍ کے بجائے ۲۶؍ جون سے کھولنے کا مطالبہ

Updated: May 14, 2026, 11:34 AM IST | Agency | Nagpur

ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں عرضداشت داخل، بڑھتی گرمی کے پیش نظر حکومت کا فیصلہ تبدیل کرنے کی مانگ۔

How Will Children Go To School In Summer?.Photo;iNN
گرمی میں بچے اسکول کیسے جائیں گے؟۔تصویر:آئی این این
 ریاست میں اس وقت گرمی کی لہر جاری ہے۔ دن بہ دن درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے۔ ودربھ میں گرمی کا یہ سلسلہ جون تک جاری رہتا ہے۔ جبکہ ریاستی حکومت نے نئے تعلیمی سال کے مطابق آئندہ ۱۵؍ جون کو ریاست بھر کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ پرائمری ایجوکیشن کمیٹی  نامی تنظیم حکومت کے اس فیصلے کو بمبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں چیلنج کیا ہے۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ماحول میں درجۂ حرارت اور نمی کو دیکھتے ہوئے ودربھ میں اسکول ۲۶؍ جون کے بعد ہی کھولے جائیں۔
 
 
تنظیم نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے اسی طرح کے ایک  معاملے میں ۸؍ جون ۲۰۰۷ء کو فیصلہ سناتے ہوئے ودربھ میں اسکولوں کو ۲۶؍ جون کے بعد کھولنے کو کہا تھا، ریاستی حکومت نے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور راحت نہ ملنے کی وجہ سے درخواست واپس لے لی تھی۔اسکےبعد  حکومت نے ۱۶؍ جون ۲۰۰۷ءکو ایک جی آر جاری کیا اور اعلان کیا کہ ودربھ میں اسکول ۲۶؍ جون کے بعد کھلیں گے۔اس فیصلے  پر ۲۰۲۳ء تک عمل کیا جانا تھا۔ ۲۰۲۳ء میں ۳۰؍ جون سے اسکول کھولنے کا فیصلہ جاری کیا گیا۔
 
 
منگل کو جسٹس رجنیش ویاس کے سامنے اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ اس کے بعد، عدالت نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا اور اسے ۹؍ جون تک  عرضداشت میںظاہر کئے گئے اعتراضات پر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت  دی۔ کمیٹی کی جانب سے بھانوداس کلکرنی نے دلائل دیئے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ پرائمری ایجوکیشن کمیٹی نے ودربھ کے معاملے میں اس سر کیولرپر اعتراض کیا ہے۔ ودربھ میں گرمی کا موسم پہلے سے زیادہ ناقابل برداشت ہو گیا ہے۔ اس لئے ودربھ میں اسکول ۱۵؍ جون سے شروع نہیں ہو سکیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK