ناگپور کے سنیل پٹیل جو ’’ڈولی چائے والا‘‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنی فرنچائز شروع کی ہے۔ خواہشمند افراد ۵ء۴؍ لاکھ سے ۴۳؍ لاکھ میں فرنچائز خرید سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 13, 2025, 2:02 PM IST | Nagpur
ناگپور کے سنیل پٹیل جو ’’ڈولی چائے والا‘‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنی فرنچائز شروع کی ہے۔ خواہشمند افراد ۵ء۴؍ لاکھ سے ۴۳؍ لاکھ میں فرنچائز خرید سکتے ہیں۔
ناگپور کے سنیل پٹیل، جو انٹرنیٹ پر ’’ڈولی چائے والا‘‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کیا ہے۔ وہ اپنی وائرل شہرت کو ملک گیر کاروباری منصوبے میں تبدیل کر رہے ہیں۔ ناگپور میں مقیم چائے فروش، جو تھیٹر کے باہر اپنے چائے بنانے اور اسے پیش کرنے کے منفرد انداز کیلئے مشہور ہیں، نے اپنا پہلا فرنچائز ماڈل باضابطہ لانچ کیا ہے، جس کا مقصد اپنے منفرد چائے کے تجربے کو پورے ہندوستان میں پھیلانا ہے۔ کچھ عرصہ قبل مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو چائے پیش کرتے ہوئے ان کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈولی چائے والا کو ۲۰۲۴ء میں عالمی شہرت ملی۔ انہوں نے لاکھوں لوگوں کو اپنی شاندار شو مین شپ سے مسحور کیا۔
اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اعلان میں، ڈولی نے ’’ڈولی چائی والا فرنچائز‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا، اور اسے ’’انڈیا کا پہلا وائرل اسٹریٹ برانڈ‘‘ قرار دیا۔ فرنچائز کے ۳؍ الگ فارمیٹس ہیں: (۱)چائے کی روایتی گاڑیاں (۲) اسٹور (۳) کیفے۔ سرمایہ کاری کے اختیارات منتخب کردہ فارمیٹ کے لحاظ سے تقریباً ۵ء۴؍ لاکھ سے ۴۳؍ لاکھ روپے کے درمیان ہیں۔ ڈولی نے خواہشمند افراد کو اپنے بڑھتے ہوئے انٹرپرائز میں شامل ہونے کی دعوت دی۔