Inquilab Logo Happiest Places to Work

ادیشہ: مقامی روایات کے خلاف شادی کرنے پر جوڑے کو کھیت جوتنے پر مجبور کیا گیا، واقعہ کی شدید مذمت

Updated: July 12, 2025, 7:01 PM IST | Bhubaneswar

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرد اور عورت کو ہل سے باندھ دیا گیا ہے، وہ اسے کھیت میں گھسیٹ رہے ہیں جبکہ دو آدمی انہیں بے رحمی سے لاٹھیوں سے پیٹ رہے ہیں۔

A Still from the Viral Video. Photo: INN
وائرل ویڈیو کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

ادیشہ کے رائے گڑھ ضلع میں وحشت اور تذلیل کا ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان جوڑے کو نام نہاد مقامی سماجی اصولوں کے خلاف شادی کرنے کیلئے غیر انسانی سزا دی گئی۔ اس ”جرم“ کی پاداش میں گاؤں والوں نے نوجوان جوڑے کو بیلوں کی طرح ہل سے باندھ دیا اور سزا کے طور پر انہیں کھیت جوتنے پر مجبور کیا۔

ضلع رائے گڑھ کے کنجا ماجھیرا گاؤں میں پیش آئے اس واقعہ کو تماشائیوں نے کیمرے میں قید کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ جوڑا، جس نے حال ہی میں محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کرلی، کو اس لئے نشانہ بنایا گیا کیونکہ گاؤں کے کچھ افراد کو ان کے رشتے پر اعتراض تھا۔ لڑکا، لڑکی کی پھوپھی کا بیٹا ہے اور مقامی رسم و رواج کے تحت ایسی شادی کو ممنوع سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہنگولی ضلع کی ۱۴؍ ہزار سے زائد خواتین میں کینسر کی علامات!

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑے کو ہل سے باندھ دیا گیا ہے، وہ اسے کھیت میں گھسیٹ رہے ہیں جبکہ دو آدمی انہیں بے رحمی سے لاٹھیوں سے پیٹ رہے ہیں۔ عوامی تذلیل کے بعد، جوڑے کو مبینہ طور پر گاؤں کے ایک مزار پر لے جایا گیا اور انہیں اپنے ”گناہ“ کا کفارہ ادا کرنے کیلئے نام نہاد ”پاکیزگی کی رسومات“ ادا کرنے پر مجبور کیا گیا۔

رائے گڑھ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس سواتی کمار نے جمعہ کو تصدیق کی کہ پولیس کی ایک ٹیم نے گاؤں کا دورہ کیا ہے اور اس معاملے میں ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK