• Wed, 30 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور: اسمیتا انسٹی ٹیوٹ کے’نامیاتی کھیتی مفت تربیتی کیمپ‘ کا افتتاح

Updated: September 30, 2026, 1:41 PM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Nagpur

اسمیتا ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسمیتا انسٹی ٹیوٹ آف آرگینک اینڈ نیچرل فارمنگ کی جانب سے ۶؍ ماہ کے مفت سمندری و قدرتی کھیتی رہنمائی کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا۔

Congress leader Syed Muzaffar Hussain welcoming guests. Photo: INN
کانگریس لیڈر سیّد مظفرحسین مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

اسمیتا ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسمیتا انسٹی ٹیوٹ آف آرگینک اینڈ نیچرل فارمنگ کی جانب سے ۶؍ ماہ کے مفت سمندری و قدرتی کھیتی رہنمائی کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اسمیتا آرگینک فارمس، چھتر پور، بورڈا، رامٹیک میں منعقدہ اس تقریب کا افتتاح ریاستی وزیر مملکت آشیش جیسوال، سابق رکن راجیہ سبھا  اور کانگریس  کے جنرل سیکریٹری اویناش پانڈے اور زرعی سائنسداں ڈاکٹر ایم این وینوگوپال کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر رامٹیک پولیس انسپکٹر راجیش کمار تھورات، تعلقہ زرعی افسر سنیل کورٹے، سابق نگر سیوک کشور جچکڑ، کسان نور علی اور دیگر معززین موجود تھے۔

یہ بھی پڑھئے:بھیونڈی: بلٹ ٹرین منصوبے کے تحت۱۴۰۵؍ ٹن وزنی اسٹیل پُل نصب

اس پروگرام میں اسمیتا آرگینک فارمس کے اسپائس گارڈن کا نام ڈاکٹر وینوگوپال کے اعزاز میں’ ڈاکٹر ایم این وینو گوپال اسپائس گارڈن ‘ رکھنے کا اعلان کیا گیا، ساتھ ہی ممبئی-ناگپور سمردھی مہامارگ کے کنارے  ۷۰۱ ؍کلومیٹر طویل ’نیٹیو بائیو ڈائیورسٹی گرین کوریڈور‘ بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔وزیر آشیش جیسوال نے کہا کہ نامیاتی کھیتی ہی کسانوں کے مستقبل کا راستہ ہے۔ اویناش پانڈے نے کہا کہ کھیتی میں سائنسی سوچ اور عملی تجربہ ضروری ہے۔ ڈاکٹر وینوگوپال نے طلبہ کو مٹی، فصل اور موسم کے باہمی رشتے کو سمجھنے کی تلقین کی۔منتظم اور کانگریس لیڈر سیّد مظفر حسین نے کہا کہ یہ صد فیصد مفت کورس عملی تربیت پرمبنی ہے۔ پہلے ہی سیشن میں ریاست بھر سے ۱۵۰ ؍ سے زائد طلبہ کی شرکت حوصلہ افزاء ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK