رکن اسمبلی امین پٹیل نے ممبئی کی الیکٹورل آفیسرکو مکتوب دے کر کہا ہے کہ ممبئی میں کئی ایسی عمارتیں اور چالیاں ہیں جنہیں ری ڈیولپ کیا جارہاہے جس کی وجہ سے ان کے مکین متبادل جگہوں پر منتقل ہوچکے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 30, 2026, 12:57 PM IST | Mumbai
رکن اسمبلی امین پٹیل نے ممبئی کی الیکٹورل آفیسرکو مکتوب دے کر کہا ہے کہ ممبئی میں کئی ایسی عمارتیں اور چالیاں ہیں جنہیں ری ڈیولپ کیا جارہاہے جس کی وجہ سے ان کے مکین متبادل جگہوں پر منتقل ہوچکے ہیں۔
رپورٹر):رکن اسمبلی امین پٹیل نے ممبئی کی الیکٹورل آفیسرکو مکتوب دے کر کہا ہے کہ ممبئی میں کئی ایسی عمارتیں اور چالیاں ہیں جنہیں ری ڈیولپ کیا جارہاہے جس کی وجہ سے ان کے مکین متبادل جگہوں پر منتقل ہوچکے ہیں ۔اس تعلق سے امین پٹیل نے میونسپل کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ منتقل ہونے والے مکینوں کے اصل پتے پر ایس آئی آر اور انومریشن کیا جائے اور ان کے نام خارج نہ کئے جائیں تاکہ وہ اپنے حق رائے دہی کا الیکشن کے دوران استعمال کرسکیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایس آئی آر کے بعد ۱۷؍ اگست کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کی جائےگی
امین پٹیل نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ریاست کے مختلف اضلاع اور خاص طور پر ممبئی میں بڑی تعداد میں پرانی اور خستہ حال عمارتوں کا ری ڈیولپمنٹ کیا جارہا ہے۔جب تک ری ڈیولپمنٹ کا یہ کام مکمل نہیں ہوجاتا، ان عمارتوں کے اصل مکینوں/کرایہ داروں کو عارضی طور پر ٹرانزٹ کیمپوں یا قریبی علاقوں میں واقع کرایے پریامتبادل رہائش گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ان میں سے زیادہ تر پروجیکٹ اگلے ۲؍برسوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے جس کے بعد مکین اپنے اصل مکان میں واپس آجائیں گے۔ لیٹر میں مزید کہا گیا ہےکہ اس وقت ان میں سے بہت سے مکین/کرایہ دار کرایے کے مکان یا ٹرانزٹ کیمپ میں مقیم ہیں ۔اس وجہ سے ان کا کوئی مستقل رہائشی پتہ نہیں ہے، نتیجتاً وہ اپنے الیکشن کارڈ اور دیگر انتخابی ریکارڈ میں درج ایڈریس کو اپ ڈیٹ یا تبدیل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس سے متاثرہ مکینوں میں یہ خوف پیدا ہورہا ہے کہ اسپیشل انٹنسیو ریویژن ( ایس آئی آر)کے دوران ان کے نام ووٹر لسٹ سے خارج یا حذف کئے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: برتھ سرٹیفکیٹ کا مسئلہ ۱۵؍ روز میں حل نہ کرنے پر عدالت سے رجوع ہونے کا انتباہ
امین پٹیل نے میونسپل کمشنر سے درخواست کی ہے کہ مندرجہ بالا وجہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے ووٹرس کے ناموں کو ان کے اصل رہائشی پتوں کے حوالے سے جاری ایس آئی آر میں متعلقہ ووٹرلسٹ میں شامل کئے جائیں کیونکہ وہ ری ڈیولپمنٹ کے بعد اسی پتہ پر واپس آجائیں گے۔