Inquilab Logo

ناندیڑ : مظلوم فلسطینیوں کے حق میں خواتین کا انسانی زنجیربنا کر احتجاج

Updated: April 06, 2024, 11:20 AM IST | ZA Khan | Nanded

رمضان کے الوداعی جمعہ کو ہر سال یوم القدس کے طورپر منایا جاتاہے۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں دعائیں کی جاتی ہیں اور مظاہرے ہوتے ہیں۔

The women also prayed for the victims of Gaza. Photo: Inquilab
خواتین نے غزہ کے مظلومین کے حق میں دعائیں بھی کیں۔ تصویر: انقلاب

رمضان کے الوداعی جمعہ کو ہر سال یوم القدس کے طورپر منایا جاتاہے۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں دعائیں کی جاتی ہیں اور مظاہرے ہوتے ہیں۔ ناندیڑ میں اس مرتبہ مسلم طالبات کی تنظیم گرلس اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) کی جانب سے انسانی زنجیر بناکر احتجاج کیا گیا۔ ظالم اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں جم کر نعرے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھئے: ناسک سیٹ فطری طور پر ہماری ہے : دادا بھسے

مدینہ نگر میں اردو گھر کے سامنے والی سڑک پر سڑک کی دونوں جانب کثیر تعداد میں طالبات اور خواتین کھڑی رہیں۔ انہوں نے کافی دیر صدائے احتجاج بلند کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینیوں کے حق میں لکھی تحریروں کے پلے کارڈاٹھا رکھے تھے۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جارہی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطینیوں کی مکمل آزادی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ اس دوران گرلس اسلامک آرگنائزیشن کی مقامی ذمہ داران نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر احتجاج کرنے کا مقصد فلسطینی بھائیوں کو یہ پیغام دیناہے کہ آپ تنہا نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ کے ساتھ ہورہے مظالم کا ہمیں بھی اتنا ہی دکھ ہے جتنا آپ کو ہے۔ ہم یہاں سے آپ کے لئے اللہ سے دعا کررہے ہیں اور آپ کے حق میں صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK