سعودی دارالحکومت ریاض کے الاول پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اٹالین سپر کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپولی نے اے سی میلان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔
EPAPER
Updated: December 19, 2025, 8:13 PM IST | Riyadh
سعودی دارالحکومت ریاض کے الاول پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اٹالین سپر کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپولی نے اے سی میلان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے الاول پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اٹالین سپر کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپولی نے اے سی میلان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ نیپولی کی اس جیت میں ڈیوڈ نیریس اور راسمس ہوئلونڈ کے فیصلہ کن گولز نے اہم کردار ادا کیا۔
ریاض کی سرد ترین شام میں فٹ بال کے ہزاروں شائقین اسٹیڈیم پہنچے جہاں ماحول کافی گرم رہا۔ میچ کے آغاز میں اے سی میلان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پانچویں منٹ میں روبن لوفٹس چیک نے نیپولی کے گول پر زوردار حملہ کیا، جسے گول کیپر وانجا ملنکووچ ساویچ نے شاندار طریقے سے روک لیا۔ میلان کو گول کرنے کے مزید مواقع ملے لیکن ایڈرین رابیوٹ اور کرسٹوفر نکونکو کے شاٹس گول پوسٹ کے اوپر سے گزر گئے۔
میلان کی جانب سے ضائع کیے گئے مواقع کا فائدہ نیپولی نے ۳۹؍ویں منٹ میں اٹھایا۔ راسمس ہوئلونڈ کے کراس کو میلان کے گول کیپر مائیک میگنان نے روکنے کی کوشش کی لیکن گیند ڈیوڈ نیریس کے پاس چلی گئی جنہوں نے اسے آسانی سے جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔
⏹️ Full time: #NapoliMilan 2-0
— Official SSC Napoli (@en_sscnapoli) December 18, 2025
We`re in the final!
💙 #ForzaNapoliSempre pic.twitter.com/7tEG550WSD
دوسرے ہاف میں بھی نیپولی نے اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ ۶۳؍ ویں منٹ میں لیونارڈو اسپینازولا کے ایک بہترین تھرو بال پر راسمس ہوئلونڈ نے طاقتور شاٹ لگا کر نیپولی کی برتری کو دگنا کر دیا۔ میلان کے کوچ میسیمیلیانو الیگری نے میچ میں واپسی کے لیے لیوکا موڈرچ کو بھی میدان میں اتارا لیکن رافیل لیاؤ کی غیر موجودگی میلان کو مہنگی پڑی اور ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ نیپولی اب فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ بولوگنا اور انٹر میلان کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:ودیا بالن اور اکشے کمار ۶؍سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے
چوتھی ڈیف نیشنل ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا کولکا تا میں شاندار آغاز
انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن ( آئی ڈی سی اے) کے زیرِ اہتمام اور بی سی سی آئی کے تعاون سے چوتھی ڈیف نیشنل ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا کولکاتا میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کو ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ایشین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن سے بھی تسلیم شدہ حیثیت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بینکنگ سسٹم میں لیکویڈیٹی میں کمی کی وجہ سے اوور نائٹ شرحیں ریپو ریٹ سے اوپر
ڈاکٹر سائرس پونا والا گروپ کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس ٹیسٹ سیریز کے دو سیمی فائنلز ۱۸؍ سے ۲۰؍ دسمبر تک بیک وقت دو مختلف میدانوں پر کھیلے جا رہے ہیں:پہلا سیمی فائنل: دہلی اور میزبان بنگال کے درمیان مرلن رائز کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جا رہا ہے۔دوسرا سیمی فائنل: اوڈیشہ اور جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان راجستھان کلب گراؤنڈ پر جاری ہے۔