• Wed, 21 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناسا کی خلاباز سنیتا ولیمز نے ۲۷؍ سال بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

Updated: January 21, 2026, 5:12 PM IST | Washington

ہند نژاد خلا باز سنیتا ولیمز نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشہور خلا باز نے۲۷؍ سال کی خدمات کے بعد ناسا کو الوداع کہہ دیا ہے۔

Sunita Williams . Photo: INN.
سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور۔ تصویر:آئی این این۔

ہند نژاد خلا باز سنیتا ولیمز نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشہور خلا باز نے۲۷؍ سال کی خدمات کے بعد ناسا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ انہوں نے تقریباً۲۷؍ سال پر محیط طویل کریئر کے دوران متعدد غیر معمولی کارنامے انجام دیئے۔ اس شاندار کریئر کے دوران بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تین مشن سمیت، انہوں نے خلا میں ۶۰۸؍ دن سمیت متعدد انسانی خلائی پروازوں کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، جو ناسا کے خلابازوں کے ذریعہ خلا میں مجموعی طور پر گزارا گیا دوسرا سب سے طویل وقت ہے۔ 
ناسا ایڈمنسٹریٹر کی مبارکباد
اس موقعے پر ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیرڈ آئزاک مین نے کہا کہ سنیتا ولیمز انسانی خلائی پرواز میں ٹریل بلیزر رہی ہیں۔ انہوں نے خلائی اسٹیشن پر اپنی قیادت سے ایکسپلوریشن کے مستقبل کو شکل دی اور لو ارتھ آربٹ میں تجارتی مشنز کیلئے راستہ بنایا ہے۔ سائنس اور ٹکنالوجی کو آگے بڑھانے کے ان کے کام نے چاند پر آرٹیمیس مشن اور مریخ کے سفر کی بنیاد رکھی ہے۔ ان کی غیر معمولی کامیابیاں نسلوں کو بڑے خواب دیکھنے کیلئےتحریک دیں گی جو ممکن ہے ان کی حدود کو آگے بڑھائیں گی۔ ناسا نے مزید کہا کہ’’آپ کی ریٹائرمنٹ کیلئے مبارکباد، ناسا اور ہمارے ملک کیلئے آپ کی خدمات کیلئے شکریہ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بلی ایلیش کی ٹرمپ انتظامیہ پر شدید تنقید، امریکی شہری حقوق پر سنگین تحفظات

سنیتا ولیمز کے غیر معمولی کارنامے
ناسا کے مطابق سنیتا ولیمز نے خلا میں ۶۰۸؍ دن گزارے، جو کسی بھی خلا باز کی طرف سے اسپیس میں گزارا جانے والا دوسرا طویل ترین وقت ہے۔ وہ کسی امریکی کے ذریعہ سب سے طویل وقت تک سنگل اسپیس فلائٹ کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں جو ناسا کے خلاباز بوچ ولمور کے برابر ہیں۔ دونوں نے ناسا کے بوئنگ اسٹار لائنر اور اسپیس ایکس کریو ۹؍ مشن پر۲۸۶؍ دن گزارے۔ سنیتا ولیمز نے۶۲؍ گھنٹے اور۶؍ منٹ میں \۹؍ اسپیس واک بھی مکمل کیں۔ یہ کسی خاتون کی سب سے طویل خلائی چہل قدمی ہے اور اب تک کا چوتھا طویل ترین اسپیس واک ہے۔ وہ خلا میں میراتھن دوڑنے والی پہلی شخص تھیں۔ 
’’ناسا سنیتا کے تعاون کو کبھی نہیں بھولے گا‘‘
ہیوسٹن میں ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کی ڈائریکٹر وینیسا وِچ نے کہا کہ سنیتا کے شاندار کریئر کے دوران وہ ہمیشہ آگے رہنے والی رہنما رہی ہیں۔ بوئنگ اسٹار لائنر مشن کے دوران خلائی اسٹیشن پر ان کے لازوال کارنامے، حصولیابیاں اور مشن کیلئے ان کی غیر متزلزل لگن آنے والی نسلوں کے ایکسپلوررس کو متاثر کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK