Inquilab Logo

ناسک کے ذخائر آب کی سطح میں تشویشناک کمی

Updated: February 27, 2024, 6:51 PM IST | Nashik

اس سال ناسک کے ذخائرآب کی سطح صرف ۴۴ء۲۶؍فیصد اور مجموعی ذخیرہ ۲۹؍ہزار۶۵؍ایم سی ایف ٹی مقدار میں پانی بچا ہوا ہے۔

Gangapur Dam in Nashik. Photo: INN
ناسک کا گنگا پور ڈیم۔ تصویر: آئی این این

صنعتی شہر سمیت پورے ضلع کے ذخائرآب سے شہریوں کیلئے پانی فراہمی میں دشواریوں کا اندیشہ اِس لئے بڑھ گیا ہیکہ ذخائرآب کی سطح سالِ گزشتہ کے مقابلے امسال موسم گرما کی دستک کے ساتھ میں بہت تیزی سے گھٹ رہی ہے۔ انقلاب کو سرکاری محکمہ آب رسانی سے ملی تحریری معلومات کے مطابق ضلع ناسک میں ۲۴؍آبی ذخائر ہیں۔ ان میں ۷؍بڑے اور ۱۷؍ چھوٹے ڈیموں کا شمار ہے۔ سال ۲۰۲۳ء کے دستیاب ریکارڈ کے مطابق ۴۴؍ہزار۵؍سو۱۱؍ملین کیوسک فٹ(ایم سی ایف ٹی) پانی تھا۔ اس سال ذخائرآب کی سطح صرف ۴۴ء۲۶؍فیصد اور مجموعی ذخیرہ ۲۹؍ہزار۶۵؍ایم سی ایف ٹی مقدار میں پانی بچا ہوا ہے۔ جاری مہینے کے بعدمارچ، اپریل اور مئی کی سخت گرمی بھی درپیش ہے۔ واضح رہیکہ ایک کیوسک فٹ ( سی ایف ) یعنی ایک سیکنڈ میں بہنے والا ۲۸ء۳۱۷؍ لیٹر پانی ہوتا ہے۔ ذخائر آب یا ڈیموں میں پانی بہاؤکی شکل میں ہوتا ہے اس لئے اس کا حساب کیوسک فٹ سے ہوتاہے۔ 
اہم ذخائرآب کی صورتحال
ضلع ناسک کے بڑے ذخائرآب میں شامل چنکاپورڈیم میں فی الوقت سطح آب ۴۳؍فیصد محفوظ ہےیعنی ایک ہزار ۴۶؍ایم سی ایف ٹی بچا ہے۔ ہرن باری ڈیم میں ۴۷۹؍ایم سی ایف ٹی اور گرنا ڈیم میں ۶؍ہزار۱۷۴؍ایم سی ایف ٹی پانی کا ذخیرہ ہے۔ ان ڈیموں سے مالیگائوں واطراف کے علاقوں میں پانی فراہمی ہوتی ہے۔ اسی طرح شہر ناسک واطراف کے علاقوں کیلئے گنگاپورڈیم سے پانی سپلائی ہوتا ہے۔ گنگاپوراور اس کے معاون ڈیموں آلندی، گوتمی گوداوری اور کشائیے میں مجموعی ذخیرہ آب ۶؍ہزار۶۵۷؍ایم سی ایف ٹی ہے۔ سال گزشتہ یہ ذخیرہ ۷؍ہزار ۱۸۳؍ایم سی ایف ٹی تھا۔ یاد رہے کہ ۲؍ روز قبل ناسک کے نگراں وزیر دادا بھسے اس تعلق سے حکام کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کر چکے ہیں جس میں ان حالات سے نپٹنے کیلئے اقدامات کے تعلق سے گفتگو کی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK