Inquilab Logo

دہلی میں جی ایس ٹی سے متعلق قومی کانفرنس

Updated: March 05, 2024, 12:35 PM IST | Agency | New Delhi

نرملا سیتا رمن کا افتتاحی خطاب، جی ایس ٹی کی چوری کی روک تھام پر غور و خوض ، مرکزی اور ریاستی افسران کے تجر بات پیش۔

Union Minister of Finance and Corporate Affairs Nirmala Sitharaman speaking. Photo: INN
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرنرملا سیتارمن خطاب کرتےہوئے۔ تصویر : آئی این این

وزارت خزانہ کے ماتحت محکمہ محصول نے اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نفاذ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئےپیر کو نئی دہلی میں تمام ریاستی اور مرکزی اشیا ءو خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اداروں کے انفورسمنٹ سربراہوں کی یکروزہ قومی کانفرنس منعقد کی۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا اور کلیدی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے جی ایس ٹی کی چوری کی روک تھام پر زور یا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں  نے جی سی ٹی کے اہم مسائل نشاندہی کی اور ان کے حل بھی بتائے۔ 
 کانفرنس کے دوران جی ایس ٹی کی چوری سے نمٹنے پر جامع غور و خوض کیا گیا۔ ا س دو ران یہ عزم ظاہر کیا گیاکہ جی ایس ٹی وصول کرنے میں   جو چیلنجز درپیش ہیں، ان کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسی طرح  جی ایس ٹی چوری روکنے کیلئے ریاستی اور مرکزی حکام دونوں کے آزمودہ اور کامیاب طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جی ایس ٹی کے جعلی بلو ں کی روک تھام پر بھی گفتگو کی گئی۔ یاد رہےکہ بلو ں میں ہیر پھیر جی ایس ٹی چوری کی بنیادی شکل ہے، اس لئے جعلی بلوں  کوروکنے اور مشترکہ طور پر اس کا مقابلہ کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ 
  کانفرنس کے دوران تما م ریاستی اورمر کزی افسران نے اپنے اپنے تجر بات بیان کئے۔ انہوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی سے متعلق انہوں نے کس طرح سے مسائل حل کئے اور جی ایس ٹی کی چوری روکنے میں  کامیابی حاصل کی؟ 
  کانفرنس کے بعد ریاستی اور مرکزی جی ایس ٹی سے متعلق سربراہوں کی طرف سے پریزنٹیشنز کے ذریعے معلومات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ٹیکس چوری سے نمٹنے کیلئے اپنی سب سے کامیاب حکمت عملیوں اور جدید طور طریقوں کو پیش کیا گیا۔ 
کانفرنس کے دوران گہرے تعاون بڑھانے کا عزم کیا گیا۔ اس کے تحت ریاستی اور مرکزی حکام کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کو فروغ دینے نیز ایک مربوط اور جامع نقطۂ نظر کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ 
  کانفرنس کے دوران ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھا نے پر زور دیا گیا۔ نفاذ کی کوششوں کو درست کرنے اور کارکردگی کو بڑھانے کیلئے جدید تکنیکی ٹولز اور ڈیٹا کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے پربھی گفتگو کی گئی۔ 
 کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایک سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور کاروبار کو آسان بنانے کا عزم کیا گیا۔ 
وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ جی ایس ٹی کی مثالی کوآپریٹیو وفاقیت کے جذبے کو اپناتے ہوئے یہ قومی کانفرنس مرکز اور ریاستی جی ایس ٹی انفورسمنٹ حکام دونوں کیلئے بہترین طریقوں کے اشتراک کرنے، ایک دوسرے سے سیکھنے کے جذبے کو فروغ دینے اور اجتماعی طور پر جی ایس ٹی انتظامیہ کو مضبوط بنانے کیلئے ایک قابل قدر پلیٹ فارم ثابت ہو گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK