• Fri, 13 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوچھتا سروے میں نوی ممبئی ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر، سورت دوسرے نمبر پر

Updated: November 13, 2026, 4:04 PM IST | Agency | New Delhi

مرکزی حکومت کی جانب سے سوچھتا سرویکشن۲۰۲۶ء کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں، جس میں نوی ممبئی نے ملک کے سب سے صاف ستھرے شہر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مرکزی حکومت کی جانب سے سوچھتا سرویکشن۲۰۲۶ء کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں، جس میں نوی ممبئی نے ملک کے سب سے صاف ستھرے شہر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ گجرات کا سورت دوسرے اور آندھرا کا وجے واڑہ تیسرے مقام پر رہا۔ سوچھتا سرویکشن میں شہروں کی درجہ بندی ان کی آبادی کے لحاظ سے الگ الگ زمروں میں کی گئی ہے۔  اس مرتبہ آبادی کے لحاظ سے شہروں کی الگ الگ درجہ بندی کی گئی ہے۔ دہلی میں ایک پروگرام کے دوران صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ٹاپ رہنے والے شہروں کے انتظامیہ کو اعزازات سے نوازا۔ 

یہ بھی پڑھئے: کار حادثے کے معاملے میں اپوزیشن نے بی جے پی رکن اسمبلی کو گھیرا

واضح رہے کہ گزشتہ ۸؍ سال سے لگاتار سرفہرست رہنے والا اندور اس مرتبہ اس لسٹ میں جگہ ہی نہیں بناسکا ہے جو کافی حیرت انگیز ہے۔ اسی طرح تین سے دس لاکھ کی آبادی والے شہروں کے زمرہ میں مدھیہ پردیش کے اجین شہرنےپہلا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح دس لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں کے زمرے میں آندھرا کے گریٹر وشاکھاپٹنم کو سب سے صاف شہر قرار دیا گیا۔ اس زمرہ میں ایم پی کا جبل پور دوسرے اور اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ تیسرے مقام پر رہی۔ سوچھتا سروے  کے نتائج میں نوی ممبئی کی کامیابی کو مہاراشٹر کیلئے ایک اہم اعزاز تصور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ نوی ممبئی گزشتہ کئی برس سے اس فہرست میں شامل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK