• Fri, 13 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کار حادثے کے معاملے میں اپوزیشن نے بی جے پی رکن اسمبلی کو گھیرا

Updated: November 13, 2026, 3:58 PM IST | Ali Imran | Nagpur

پینچ ٹائیگرریزرو علاقے میں ہونے والے کار حادثےمیں بیٹے کے ملوث ہونے کے الزام کو بی جے پی رکن اسمبلی پرینئے پھُوکے نے مسترد کیا، کہا، حادثے کا سبب بننے والی کار میں ان کا بیٹا موجود نہیں تھا۔

The car involved in the accident, which is reportedly registered in the name of Pranay Phuke. Photo: INN
حادثے کا شکار ہونےوالی کار، جو پرینئے پھوکے کے نام پر رجسٹرڈ بتائی جارہی ہے۔ تصویر: آئی این این

ناگپور (علی عمران) : ناگپور کے قریب مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کی سرحد پر واقع پینچ ٹائیگر ریزرو علاقے میں چار روز قبل پیش آئے بھیانک کار حادثے نے ریاست کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس حادثے میں ایک نوجوان کی موت اور پانچ افراد کے شدید زخمی ہونے کے بعد مہاراشٹر کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بی جے پی کے رکن اسمبلی پرینئے پھوکے کے بیٹے پر حادثے کے وقت گاڑی چلانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

مہاراشٹر کانگریس کے مطابق حادثے میں زیدان علی نامی نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے قریبی ساتھی اور بی جے پی رکن اسمبلی پرینئے پھوکے کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور حادثے کے وقت ان کا بیٹا یَتھارتھ پرینئے پھوکے گاڑی چلا رہا تھا۔ پوسٹ میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی میں سوار نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نشے کی حالت میں تھے۔

یہ بھی پڑھئے: نندوربار: غلطی سے زہریلا بیج کھاکر ۸؍بچے بیمار، ایک بچی ہلاک

قانون سے بالاتر کوئی نہیں:ہرش وردھن سپکال

مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کی سرحد پر پینچ ابھیارنے کے علاقے میں پیش آئے بھیانک حادثے میں ایک نوجوان کی موت اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی بی جے پی رکن اسمبلی پرینئے پھوکے کی ملکیت ہے اور حادثے کے وقت ان کا بیٹا مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معاملے کو دبانے یا سیاسی دباؤ کے ذریعے قصورواروں کو بچانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کو ثابت کرنا چاہیے کہ رکن اسمبلی کا بیٹا ہونے کی وجہ سے کسی کو قانون سے تحفظ نہیں مل سکتا۔ انہوں نے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کسی کی جان چلی جائے، انہیں کیا فرق پڑتا ہے؟:سشما اندھارے

شیوسینا (یوبی ٹی) کی نائب صدر سشما اندھارے نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں حکومت اور حکمراں جماعت کے نمائندوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہاراشٹر کے کسان خشک سالی سے پریشان ہیں، تو دوسری طرف اراکین اسمبلی کے بچے تیز رفتار گاڑیاں دوڑا رہے ہیں۔ کسی کی جان چلی جائے، انہیں کیا فرق پڑتا ہے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چار روز قبل پینچ ابھیارنے سے ناگپور آتے وقت پانچ نوجوان لڑکے اور پانچ لڑکیاں شراب کے نشے میں تیز رفتار گاڑی چلا رہے تھے، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK