Inquilab Logo Happiest Places to Work

نوی ممبئی : چوری کی بڑھتی وارداتوں سے مکینوں کو تشویش

Updated: July 12, 2025, 11:31 AM IST | Wasim Ahmed Patel | Mumbai

کھارگھر کی جن عمارتوں میں ایسے واقعات ہوئے ہیں، ان کے مکینوں کی مقامی رکن اسمبلی کے ہمراہ میٹنگ۔

Local MLA Prashant Thakur talking to residents of the society. Photo: INN
مقامی رکن اسمبلی پرشانت ٹھاکر سوسائٹی کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

یہاں کے علاقے کھارگھر میں  وقفے وقفے سے بند فلیٹوں میں چوری کی وارداتوں کے سبب مکینوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ گزشتہ رات سنسکرتی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تین اور   پریجات سوسائٹی میں دو بند فلیٹوں میں چوری ہوئی جس میں لاکھوں روپے نقد اور سونے  کے زیورات کوئتہ گینگ  نے چرالئے۔ اسی کے پیش نظر مقامی رکن اسمبلی پر شا نت ٹھاکر نے ایسی سوسائٹیوں کے مکینوں کی میٹنگ لی  جہاں چوری کی واردات ہوئی تھی۔ انہوں نے ان سے تبادلہ خیال کیا۔
 اکثر مکینوں کا یہ خیال تھا کہ یہ چوریاں وا چ مین کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں لیکن اس درمیان ایک  واچ مین نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوریاں اکثر رات کو تین بجے ہوتی ہیں جب ہم گہری نیند سوتے ہیں۔ ہمارا رات بھر جاگنا ممکن نہیں ہے کیونکہ ہمیں دن میں بھی ڈیوٹی دینی رہتی ہے۔
  رکن اسمبلی پر شا  نت ٹھاکر نے پولیس کی ناہلی پر سوال  اٹھاتے ہوئے یہ الزام لگایا کہ پولیس لاپروائی برت رہی ہے اور یہ ان واقعات کو سنجیدگی سے نئے لے رہی ہے۔ پولیس کی طرف سے صرف ٹھوس کاروائی کی یقین دہانی کی جاتی ہے لیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا۔ عوام کی حفاظت کرنے میں پولیس ناکام دکھائی دے رہی ہے اور یہ فکر مندی کی بات ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK