Inquilab Logo Happiest Places to Work

این سی پی کی فلسطین پر حملوں کی سخت مذمت

Updated: October 17, 2023, 9:41 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

پارٹی کے قومی ترجمان نسیم صدیقی نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے پر وزیر اعظم کو معافی مانگنا چاہئے۔

Naseem Siddiqui. Photo: INN
نسیم صدیقی۔ تصویر:آئی این این

 فلسطین پر حملے کے معاملے میں خاموشی توڑتے ہوئے پیر کونیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی )کے قومی ترجمان نسیم صدیقی نے کہا ہےکہ ’’این سی پی فلسطین پر حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے   اسرائیل کی حمایت کے اعلان  افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ظالم اسرائیل کی حمایت کرنے پر وزیراعظم کو ملک کے عوام سے معافی مانگنا چاہئے کیونکہ ان کے بیان سے دنیا بھر میںبھارت کا نام خراب ہوا ہے۔
 نسیم صدیقی کے مطابق ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو سے لے کر اٹل بہاری واجپئی تک سبھی وزرائے اعظم نے مظلومین کی حمایت کا موقف اختیار کیا ہے اور ہمیشہ سے  ہی فلسطین کے ساتھ کھڑے رہے ہیں لیکن نریندر مودی نے ہندوستان کی اس روایت کو توڑا ہے۔ حالانکہ وزارت خارجہ نے مودی کےبیان کے ۲؍ دن بعد اپنا موقف تبدیل کیا اور فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’مودی نے ۲۰۲۴ء کے الیکشن کے پیش نظر اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا ہوگا اور انہیں یہ محسوس ہو رہا ہوگا کہ اسرائیل کی حمایت کر کے وہ عوام کو فرقہ وارانہ طور پر تقسیم کر دیں گے اور لوک سبھا کے چناؤ میں ووٹ بٹور پائیں گے لیکن وہ غلط سوچ رہے ہیں۔‘‘ اس سوال پر کہ ملک میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ،اس پر این سی پی کا کیا موقف ہے؟ تو نسیم صدیقی نے کہا کہ ’’ہندوستان ہمیشہ ظالم کےخلاف کھڑ ا ہوتا ہے لہٰذا ملک کے عوام کو فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف پر امن احتجاج کی اجازت دینا چاہئے۔ ہم حماس کے حملوں کی حمایت نہیں کرتے لیکن فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK