• Sat, 12 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پارلیمنٹ کے احاطے میں این ڈی اے اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے

Updated: August 12, 2026, 11:48 AM IST | Agency | New Delhi

ایک دوسرے کیخلاف نعرے، اپوزیشن کا امیت شاہ کے جواب کا مطالبہ، این ڈی اے نے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔

Congress MP Pawan Khera can be seen in the picture in front of NDA members. Picture: PTI
تصویر میں این ڈی اے اراکین کے سامنےکانگریس ایم پی پون کھیڑا کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

 اپوزیشن انڈیا اتحاد کے اراکین اور برسراقتدار این ڈی اے کے اراکین منگل کو پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے ایک دوسرے کے سامنے آگئے جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے احاطے میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی کیوں کہ حکومتی اراکین ضرورت سے زیادہ جارحانہ انداز میں نہ صرف نعرے لگارہے تھے بلکہ اپوزیشن کے اراکین کا راستہ روکنے کی کوشش بھی کررہے تھے۔ پارلیمنٹ کی سیکوریٹی نے کسی طرح دونوں طرف کے لوگوں کو علاحدہ کیا۔ اس سے قبل کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے چڑھاوا چوری اور طلبہ پر پولیس کارروائی کے معاملے پر حکومت سے جواب طلب کرنے کے اپنے مطالبات کی حمایت میں احاطے میں احتجاج کیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بینرز اور تختیاں تھامے حکومت مخالف نعرے لگارہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: خستہ حال سڑکوں اور ٹریفک جام کے سبب ۲۰؍ کمپنیاں پونے کو الوداع کہنے کیلئے تیار

احتجاجی ارکانِ پارلیمنٹ وزیر داخلہ امیت شاہ سے پولیس کارروائی پر جواب دینے اور چڑھاوا چوری کے معاملے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔بارش کی بوچھاروں کے درمیان احتجاج کرنے والے ارکانِ پارلیمنٹ میں کانگریس کی پرینکا گاندھی ، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، اودھیش پرساد، ترنمول کانگریس کی پرتیما منڈل، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، شیو سینا (ادھو گروپ) اور دیگر کئی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ موجود تھے۔ دریں اثناءقومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اراکینِ پارلیمنٹ نے  پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مارچ نکالا اور اپوزیشن جماعتوں پر الزام لگایا کہ وہ طلباء کے مظاہرے کے مسئلے پر ایوان میں بحث سے بچنے کے لیے کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ این ڈی اے  اراکینِ پارلیمنٹ نے مکر دوار تک مارچ نکالا اور الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین جان بوجھ کر پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور طلباء کے مسئلے پر بحث سے بچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وزیر داخلہ امیت شاہ سے اس مسئلے پر جواب دینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اب  امیت شاہ بحث میں شامل ہونے اور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، تب بھی اپوزیشن اراکین ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کر کے ایوان کی کارروائی کو متاثر کر رہے ہیں۔  بی جے پی رہنما انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جھارکھنڈ میں مظاہرہ کر رہے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ ان کے خلاف زیادتیاں کی گئیں۔ اس سے راہل گاندھی کی سوچ ظاہر ہوتی ہے۔ کانگریس کی حمایت سے چل رہی حکومت جھارکھنڈ میں نوجوانوں کے ساتھ کیسا سلوک کر رہی ہے، یہ طلبہ کے خلاف کی گئی کارروائی سے واضح ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK