Inquilab Logo

دوسری سہ ماہی میں این ڈی ٹی وی کے خالص منافع میں کمی

Updated: October 27, 2023, 11:33 AM IST | Agency | New Delhi

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں۶؍ کروڑ روپے کاخالص منافع ہوا تھا ۔ خرچ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

 مالی سال ۲۴-۲۰۲۳ء کی دوسری سہ ماہی میں اڈانی گروپ کی کمپنی’ نیو ڈلہی ٹیلی ویژن لمیٹڈ ‘( این ڈی ٹی وی) کے خالص منافع میں ۵۱؍ فیصد کا نقصان ہوا ہے۔ کمپنی کو گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ۱۲؍ کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا جبکہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں یہ رقم کم ہو کر۶؍ کروڑ روپے پر آ گئی ہے۔کمپنی نے پیر کو مالی سال ۲۴-۲۰۲۳ء کے جولائی-ستمبر سہ ماہی کے اپنے نتائج کا اعلان کیا۔کمپنی نے کہا کہ خالص منافع میں کمی شرح سود میں اضافے کی وجہ سے اشتہارات کے اخراجات میں کمی سے ہوئی ہے۔
ان دنوں ہندوستان کے نشریاتی ادارے کاروباری اداروں کی جانب سے اشتہارات میں کٹوتی کی وجہ سےمشکلات کا شکار ہیں۔ کاروباری اداروں نے مہنگائی اور شرح سود میں غیر معمولی اضافے کے درمیان اخراجات کو پر قابو پانے کیلئے اشتہارات کا بجٹ روک دیا ہے۔ موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں آپریشنز سےاین ڈی ٹی وی کی آمدنی۱۰؍ فیصد کم ہو کر۹۵؍کروڑ روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ۱۰۶؍ کروڑ روپے تھی۔ستمبر کی سہ ماہی میں این ڈی ٹی وی کے کل اخراجات۹۳ء۴۸؍ کروڑ روپے تھے جو گزشتہ سال اسی مدت میں ۹۱ء۹۳؍ کروڑ روپے تھے۔ این ڈی ٹی وی نے ایک ریگولیٹری فائلنگ میں اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ دوسری سہ ماہی میں سست معاشی رجحان کے باوجود اشتہارات کے اخراجات میں معمولی اضافہ ہواہے۔این ڈی ٹی وی نے کہا کہ اس نے دوسری سہ ماہی میں دو علاقائی چینلز `این ڈی ٹی وی مدھیہ پردیش /چھتیس گڑھ اور `این ڈی ٹی وی راجستھان شروع کئے ہیں۔ 
اس سال کے شروع میں امریکی شارٹ سیلر ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ پر ’آف شور ٹیکس ہیون‘ کے غلط استعمال اور اسٹاک میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا تھا جس کے بعد این ڈی ٹی وی کے ساتھ ساتھ اڈانی گروپ کی ملکیت والی کمپنیوں کے حصص گرگئے ۔ این ڈی وی پر بھی اس کا اثر ہوا ہے۔ دوسرے یہ کہ ابھی این ڈی وی کے حریف ’ٹی وی ۱۸؍ براڈ کاسٹ‘ ا ور’ زی انٹر ٹینمنٹ انٹر پرائز‘کی سہ ماہی رپورٹ آنا باقی ہے ۔ اگر ان کے منافع میں بھی کمی آتی ہے تو اسے اس صنعت کا زوال مانا جا ئے ، بصورت دیگر اسے ہنڈن بر گ کی رپورٹ اور این ٹی وی میں  لگاتار استعفوں کا اثر قرارد یاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK