نیٹ یوجی ۲۰۲۵ء کا نتیجہ ظاہر ہو چکا ہے، راجستھان کے مہیش کمار ۹۹؍ ء ۹۹؍ نمبرو کے ساتھ اول مقام حاصل کیا۔
EPAPER
Updated: June 14, 2025, 5:13 PM IST | New Delhi
نیٹ یوجی ۲۰۲۵ء کا نتیجہ ظاہر ہو چکا ہے، راجستھان کے مہیش کمار ۹۹؍ ء ۹۹؍ نمبرو کے ساتھ اول مقام حاصل کیا۔
نیٹ یوجی ۲۰۲۵ء کا نتیجہ ظاہر ہو چکا ہے، راجستھان کے مہیش کمار ۹۹؍ ء ۹۹؍ نمبرو کے ساتھ اول مقام حاصل کیا۔مدھیہ پردیش کے اتکرش اوادھیہ نے دوسرامقام جبکہ مہاراشٹر کے کرشنگ جوشی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ دہلی کی اویکا اگروال نے خواتین میں سب سے زیادہ اسکور کرتے ہوئے آل انڈیا رینک۵؍ حاصل کی۔ دہلی کی آشی سنگھ نے خواتین امیدواروں میں دوسری پوزیشن بنائی۔نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ّ(این ٹی اے) نے آج۱۴؍ جون ۲۰۲۵ء کو نیٹ یو جی۲۰۲۵ء کے نتائج کا اعلان کیا، جو اس سال ۴؍ مئی کو منعقد ہوا تھا۔ آفیشل لنک ایکٹیو ہو چکا ہے اور طلباء این ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹneet.nta.nic.inسے اپنے اسکور چیک کر سکتے ہیں۔
اس امتحان میں کل ۲۲؍ لاکھ ۹؍ ہزار ۳؍ سو ۱۸؍ امیدوار شریک ہوئے، ان میں سے کوالیفائیڈ خواتین امیدوار۷؍ لاکھ ۲۲؍ ہزار ۴؍ سو ۶۲؍ہیں، جبکہ کوالیفائیڈ مرد امیدواروں کی تعداد ۵؍ لاکھ ۱۴؍ ہزار ۶۳؍ ہے۔ اس کے علاوہ ۵۰۲؍ یا زیادہ اسکور حاصل کرنے والےتقریباً ۵۰؍ ہزار ہیں۔این ٹی اے نےاپنے ایکس پوسٹ میں کہا، ’’نیٹ (یو جی) ۲۰۲۵ءکے نتائج اب ظاہر ہو چکے ہیں۔ تمام امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے اسکور کارڈز کے لیے اپنا ای میل چیک کریں۔ آپ اپنے لاگ ان کریڈنشلز کے ذریعے نتائج https://neet.nta.nic.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔‘‘