• Fri, 06 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیپال: کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز حادثہ، ۱۸؍ افراد ہلاک

Updated: July 24, 2024, 4:36 PM IST | Kathmandu

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں آج صبح تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر سوریہ ایئرلائنس کا ایک طیارہ پرواز کے دوران کریش ہوگیا جس میں ۱۸؍ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نیپالی فوج جنگی پیمانے پر راحت رسانی کا کام انجام دے رہی ہے۔

Wreckage can be seen at the airport. Photo: PTI
ایئرپورٹ پر جہاز کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

نیپال کی ایوی ایشن اتھاریٹی (سی اے اے این) نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر سوریا ایئرلائنس کے ایک ہائی جہاز کے کریش ہونے کی وجہ سے ۱۸؍ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہوائی جہاز پرواز بھرنے سے قبل  پھسل گیا۔ نیپال کی ایوی ایشن اتھاریٹی نے کہا ہے کہ جہاز میں ۱۹؍ افراد سوار تھے جن میں سے ۲؍ کریو ممبر ہیں۔ یہ جہاز پوکھرا کی جانب روانہ ہونے والا تھا اور کٹھمنڈو سے ۱۱؍ بجکر ۱۱؍ منٹ پر ٹیک آف ہوا تھا۔

ایئرلائنس میں سوار تمام افراد ایئرلائنس کا عملہ تھا جو ایئرکرافٹ کے مینٹنینس کیلئے پوکھرا کی جانب اڑان بھرنے والے تھے۔ نیپال فوج کی جانب سے راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ جہاز کے کیپٹن ایم آر  شاکیا کو بچایا گیا ہے اور علاج کیلئے کے ایم سی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK