Inquilab Logo

وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر نیتن یاہو خوف زدہ ہیں: اسرائیلی اخبار

Updated: April 30, 2024, 11:59 AM IST | Agency | Tel Aviv-Yafo

عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی وزیر اعظم، اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے امکانات ہیں۔

Benjamin Netanyahu. Photo: INN
بنجامن نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این

عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی وزیر اعظم، اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے امکانات ہیں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق آئی سی سی سے وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر وزیر اعظم نیتن یاہو خوف زدہ اور غیر معمولی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری رکوانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دی ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا کہ تجزیہ کار بین کیسپیٹ نے ولّا نیوز پر رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو ’’غیر معمولی تناؤ‘‘ میں تھے کہ ان کے اور دیگر اسرائیلیوں کے خلاف دی ہیگ میں اقوام متحدہ کے ٹریبونل کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے، بین کیسپیٹ کے مطابق یہ عدالتی فیصلہ اسرائیل کی بین الاقوامی حیثیت برباد کر دے گا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف احتجاج پر ابتک۹۰۰؍طلبہ گرفتار

کیسپیٹ نے رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو گرفتاری کے وارنٹ کو رکوانے کے لیے ’’ٹیلی فون پر نان اسٹاپ پُش‘‘ میں مگن رہے، ان کی خاص توجہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر مرکوز تھی۔ اسرائیلی اخبار ہارتز کے تجزیہ کار اموس ہیرل نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکومت اس مفروضے کے تحت کام کر رہی ہے کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان اس ہفتے نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے، اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچے گا اور حماس غزہ کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر کئی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل پر غزہ جنگ میں چوتھے جنیوا کونشن کی صریح خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK