• Sun, 18 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیول ٹاٹا کی سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ میں تقرری کی کوشش پھر ناکام

Updated: January 18, 2026, 7:02 PM IST | Mumbai

سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ کی بورڈ میٹنگ کورم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے نیول ٹاٹا کی ٹرسٹی کی تقرری پر فیصلہ موخر ہو گیا ہے۔

Neville Tata.Photo:INN
نیول ٹاٹا۔ تصویر:آئی این این

سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ (ایس آر ٹی ٹی )کی ایک مجوزہ بورڈ میٹنگ، جو نول ٹاٹا کے بیٹے نیول ٹاٹا کو ٹرسٹی بنانے پر تبادلہ خیال کرنے والی تھی، ہفتہ کو منسوخ کر دی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ تمام ٹرسٹیوں کی موجودگی ضروری تھی، لیکن کورم مکمل نہیں ہو سکا۔ یہ میٹنگ دو ماہ قبل ناکام کوشش کے بعد دوسرا اقدام تھا۔ ایس آر ٹی ٹی  کے پاس ٹاٹا سنز میں ۶ء۲۳؍ فیصد حصہ ہے، جو ۱۸۰؍ ارب ڈالرس سے زیادہ کے ٹاٹا گروپ کی پروموٹر کمپنی ہے۔
معاملے سے وابستہ ایک ماہر شخص نے بتایا کہ ٹرسٹی کی تقرری کے لیے تمام ممبران کی موجودگی ضروری ہے، اور اس بار ایسا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ اگلے چند دنوں میں دوبارہ طے کی جا سکتی ہے  تاہم، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرسٹیوں کے درمیان مزید بحث کے لیے وقت لینے کی وجہ سے اسے ملتوی کیا گیا۔ ٹاٹا ٹرسٹس کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ ایس آر ٹی ٹی  کے موجودہ ٹرسٹیوں میں نول ٹاٹا، وینو سری نواسن، وِجے سنگھ، جمی این ٹاٹا، جہانگیر ایچ سی جہانگیر اور ڈیریئس کھمباٹا شامل ہیں۔
 پچھلی کوششوں کا کیا ہوا؟
گزشتہ نومبر میں نیول ٹاٹا اور سابق گروپ کمپنی کے لیڈر بھاسکر بھٹ کو سر دورابجی ٹاٹا ٹرسٹ (ایس ڈی ٹی ٹی)  میں ٹرسٹی بنایا گیا تھا۔ ایس ڈی ٹی ٹی  کے پاس ٹاٹا سنز میں ۲۸؍ فیصد حصہ ہے لیکن اسی وقت ایس آر ٹی ٹی  میں ان کی تقرری نہیں ہو سکی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وینو سری نواسن نے اس پر اعتراض کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:کنگنا رناؤت کی اے آر رحمان پر شدید تنقید، موسیقار کو ’’متعصب اور نفرت انگیز‘‘ قرار دیا

سری نواسن کو اکتوبر ۲۰۲۵ء میں عمر بھر کے لیے ٹرسٹی بنایا گیا تھا، لیکن مہاراشٹر حکومت کی ستمبر ۲۰۲۵ء میں کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے ان کی تقرری دوبارہ نظرثانی کی گئی۔ نئے قواعد کے مطابق لائف ٹائم  ٹرسٹیوں کی تعداد بورڈ کے ایک چوتھائی سے زیادہ نہیں ہو سکتی  اور جہاں ٹرسٹ دستاویز میں مدت کے بارے میں کچھ نہ کہا گیا ہو، وہاں مقررہ مدت رکھی جائے گی۔ دیگر ٹاٹا سے وابستہ ٹرسٹوں کے پاس ٹاٹا سنز میں  ۸ء۱۳؍فیصد حصہ ہے۔ یہ تبدیلیاں ٹرسٹوں کے کام کو زیادہ شفاف بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:روہت شرما اور وراٹ کوہلی اگلے ۶؍ ماہ تک ہندوستان کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلیں گے

اس پورے معاملے میں ٹاٹا گروپ کی اندرونی سرگرمیاں دوبارہ زیرِ بحث ہیں، خاص طور پر خاندان کے افراد کے کردار کے تعلق سے رازداری ہے۔ اگر نیول کی تقرری ہو جاتی تو یہ ٹاٹا فیملی کی اگلی نسل کے لیے ٹرسٹ بورڈ میں بڑا قدم ہوتا ہے  لیکن فی الحال یہ عمل رک گیا ہے اور ٹرسٹیوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK