Updated: February 09, 2026, 4:01 PM IST
| Kuwait City
فوڈ ڈلیوری سروسیز کی فیس اور کمیشن سے متعلق کویتی وزارتِ تجارت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیرِ تجارت و صنعت خلیفہ العجیل نے وزارتی قرارداد نمبر۱۰/۲۰۲۶ء جاری کرتے ہوئے ریستوران اور تیار کھانوں کی ڈلیوری سے متعلق باقاعدہ ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔
فوڈ ڈلیوری۔ تصویر:آئی این این
فوڈ ڈلیوری سروسیز کی فیس اور کمیشن سے متعلق کویتی وزارتِ تجارت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیرِ تجارت و صنعت خلیفہ العجیل نے وزارتی قرارداد نمبر۱۰/۲۰۲۶ء جاری کرتے ہوئے ریستوران اور تیار کھانوں کی ڈلیوری سے متعلق باقاعدہ ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔
اس فیصلے کا مقصد تیزی سے پھیلتے ہوئے شعبے میں قیمتوں کو منظم کرنا، منصفانہ مقابلے کو فروغ دینا اور صارفین کے حقوق کا بہتر تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق جاری کردہ قرارداد میں آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے فوڈ ڈلیوری فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے جامع رہنما اصول متعین کیے گئے ہیں۔ قرارداد کی شق نمبر ایک کے مطابق نئے قواعد کا اطلاق پورے شعبے پر فوری طور پر ہوگا اور تمام متعلقہ اداروں کو ان پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔ شق نمبر ۲؍ میں ہدایت کی گئی ہے کہ الیکٹرانک فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم چلانے والی تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں کو اپنی سرگرمیوں کو نئے قواعد و ضوابط سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔
اس ضمن میں انہیں اپنے لائسنس میں ترمیم کرکے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے ڈلیوری سروس کے انتظام کو شامل کرنا ہوگا، جو منظور شدہ بین الاقوامی درجہ بندی کے مطابق ہوگا۔ کمپنیوں کو یہ عمل ضوابط کے نافذ ہونے کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر مکمل کرنا ہوگا۔ شق نمبر۳؍ کے تحت سروس فراہم کنندگان اور صارفین کے درمیان موجودہ معاہدوں میں طے شدہ فیس، کمیشن اور دیگر چارجز ۲۰۲۶ء کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ حد تصور ہوں گے۔ معاہدے اپنی مدت تک قانونی طور پر مؤثر رہیں گے، تاہم فریقین باہمی رضامندی سے نئی پالیسی کے تحت ان میں کمی کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئےَ:’’ یہ میرا خواب ہے کہ بڑے پردے پر میں اپنے فن کا مظاہرہ کروں ‘‘
شق نمبر۴؍ کے مطابق تمام لائسنس یافتہ کمپنیاں اور افراد مقابلہ تحفظ اتھاریٹی کے فیصلے نمبر ایک/۲۰۲۶ء کے تحت منظور کردہ صارف ڈلیوری سروس گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے، جو اس قرارداد کا لازمی حصہ ہیں۔ شق نمبر۵؍ میں کہا گیا ہے کہ کمپنیاں قرارداد جاری ہونے کے ایک ماہ کے اندر اپنی سروس سے متعلق قواعد و ضوابط وزارتِ تجارت و صنعت کو جمع کرائیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:جاپان: اسنیپ الیکشن میں سانائے تاکائچی کی تاریخی فتح، عالمی لیڈران کی مبارکباد
شق نمبر ۶؍ کے تحت یہ قرارداد فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور متعلقہ حکام اپنے دائرہ اختیار میں اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ اس کے برعکس سابقہ تمام احکامات منسوخ تصور ہوں گے جبکہ قرارداد کو سرکاری گزٹ میں بھی شائع کیا جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فوڈ ڈلیوری کے بڑھتے ہوئے ڈجیٹل شعبے میں شفافیت لانے، نرخوں کو مناسب سطح پر رکھنے اور صارفین و ریستوران مالکان دونوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔