ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) بنیادی بچت بینک ڈپازٹ (بی ایس بی ڈی) کھاتوں کے لیے نئی ہدایات جاری کرے گا، جس میں اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ پر سالانہ فیس ختم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
EPAPER
Updated: October 02, 2025, 7:44 PM IST | Mumbai
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) بنیادی بچت بینک ڈپازٹ (بی ایس بی ڈی) کھاتوں کے لیے نئی ہدایات جاری کرے گا، جس میں اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ پر سالانہ فیس ختم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) بنیادی بچت بینک ڈپازٹ (بی ایس بی ڈی) کھاتوں کے لیے نئی ہدایات جاری کرے گا، جس میں اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ پر سالانہ فیس ختم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:اے آئی کا اثر:گوگل نے ایک بار پھر سیکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا ہے
مرکزی بینک نے اپنی ویب سائٹ پر رہنما خطوط کا مسودہ شیئر کیا ہے اوراس پر عوام اور دیگر اسٹیک ہولڈرس سے رائے طلب کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکوں کے لئے بنیادی بچت بینک ڈپازٹ اکاؤنٹس کی سہولت دینا ضروری ہوگا اور اسے عام بینکنگ سروس سمجھا جائے گا، جو تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آر بی آئی نے ان کھاتوں پر کچھ سہولیات کی فہرست بھی جاری کی ہے، جو مفت اوربغیر کسی کم از کم بیلنس کی ضروریات کے دستیاب کرائی جانی چاہیے۔
آر بی آئی نے کہا ہے کہ ان کھاتوں پر ایک مہینے اے ٹی ایم، کیش ڈپازٹ مشین اور ڈجیٹل ذرائع سے لین دین کی مکمل سہولت ہونی چاہیے۔ صارف جتنی بار اور جتنا پیسہ چاہے جمع کرا سکتا ہے، اس پر کوئی حد نہیں ہوگی۔ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ کی سہولت بھی مفت ہوگی اور بینک اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈ پر کوئی سالانہ فیس یا کارڈ جاری کرتے وقت یا تجدید پر کوئی فیس نہیں لیں گے۔
مزید برآں، ہر سال کم از کم۲۵؍چیک لیف والا چیک بک بھی مفت جاری کیا جائے گا۔ انٹرنیٹ اور موبائل بینکنگ بھی مفت دستیاب ہوگی۔ صارف کی مرضی کے مطابق پاس بک اور ماہانہ اکاؤنٹس بھی بغیر کسی فیس کے پرنٹ یا ڈجیٹل فارمیٹ میں مفت فراہم کرنا ہوگا۔
ماہانہ کم ازکم چار مرتبہ پیسے نکالنے (ٹرانسفریا اے ٹی ایم کے ذریعے) کی سہولت بھی مفت ہوگی۔ اس میں ڈجیٹل ذرائع سے کیے گئے لین دین جیسے این ای ایف ٹی، آرٹی جی سی، یوپی آئی، آئی ایم پی ایس وغیرہ شامل نہیں ہوں گے۔ مسودہ رہنما خطوط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینک بی ایس بی ڈی اکاؤنٹ کھولتے وقت اس میں کچھ رقم جمع کرانے کے لئے گاہک پر دباؤ نہیں ڈالیں گے۔ بینکوں کو کھاتہ کھولنے کے لئے آنے والے لوگوں کو ان کھاتوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا اور دیگر بچت کھاتوں اور ان میں فرق کے بارے میں بتانا ہوگا۔
کوئی صارف اپنے موجودہ بچت کھاتے کو برانچ یا آن لائن درخواست دے کر بنیادی بچت بینک ڈپازٹ اکاؤنٹ میں تبدیلی کر سکتا ہے تاہم ایسا کرنے کے بعد اسے اس بینک میں اپنے دیگر بچت کھاتوں کو۳۰؍ دنوں کے اندر بند کرانا ہوگا۔ مزید برآں، وہ کسی دوسرے بینک میں بی ایس بی ڈی اکاؤنٹ نہیں کھول سکے گا۔