ایلون مسک ۵۰۰؍ بلین ڈالر اثاثوں والے دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے، اور دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کی دوڑ میں اوریکل کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیری ایلیسن سے۱۵۰؍ ارب ڈالر آگے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 02, 2025, 10:01 PM IST | Washington
ایلون مسک ۵۰۰؍ بلین ڈالر اثاثوں والے دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے، اور دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کی دوڑ میں اوریکل کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیری ایلیسن سے۱۵۰؍ ارب ڈالر آگے ہیں۔
ایلون مسک ۵۰۰؍ بلین ڈالر اثاثوں والے دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے، اور دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کی دوڑ میں اوریکل کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیری ایلیسن سے۱۵۰؍ ارب ڈالر آگے ہیں۔ایلون مَسک نے یہ حیرت انگیز سنگ میل اس وقت عبور کیا جب اکتوبر میں ای ٹی کے مطابق شام تک ٹیسلا کے حصص میں تقریباً۴؍ فیصد کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھئے: گلوبل صمود فلوٹیلا: لندن میں فلسطین حامی مظاہرین کا سڑکوں پر احتجاج
اس تیز رفتار اضافے نے ان کی کل مالیت میں ۹؍ اعشاریہ ۳؍بلین ڈالر کا اضافہ کرنے میں مدد دی، اور یہ سب ایلون کے ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی ٹیم سے علیحدگی کے بعد برانڈ کی بہبود کے ساتھ اپنی ترجیحات کو دوبارہ ترتیب دینے کا نتیجہ ہے۔جس دن سے مَسک نے حکومتی کارکردگی کے محکمے (ڈوج)کے سربراہ کے عہدے کو چھوڑا ہے، کمپنی کے اسٹاک کی قیمت میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ ذاتی سطح پر، الیکٹرک گاڑی بنانے والی اس کمپنی کے مالک کی کمپنی میں خود۱۲؍ فیصد حصہ داری اب ۱۹۱؍ بلین ڈالر کی مالیت رکھتی ہے۔اس میں۲۰۱۸ء کے سی ای او معاوضے کے پیکج سے کارکردگی پر مبنی اسٹاک آپشن شامل نہیں ہیں، جن کی اب مالیت۱۳۳؍ بلین ڈالر لگائی گئی ہے۔ افسوس، مَسک کو یہ ایوارڈ کبھی نہیں ملا کیونکہ ڈیلاویئر کی ایک جج نے جنوری۲۰۲۴ء میں اسے کالعدم قرار دے دیا تھا۔
مسک کی ساڑھے پانچ سو ارب ڈالر کی دولت کا سہرا اس دوسری کمپنی کو بھی جاتا ہے جس کی وہ سربراہی کرتے ہیں – اسپیس ایکس۔ اگست میں ایک نجی ٹینڈر پیشکش کے مطابق،۲۰۰۲ء میں قائم ہونے والی کمپنی کی مالیت اب۴۰۰؍ بلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ راکٹ بنانے والی اس کمپنی میں مَسک کے ۴۳؍ فیصدحصہ کی مالیت۱۶۸؍ بلین ڈالر ہے۔اور پھر، مَسک نے مارچ میںایکس اے آئی ہولڈنگز کی اس وقت بنیاد رکھی، جب انہوں نے اپنی نئی اےآئی کمپنی ایکس اے آئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے ساتھ ضم کر دیا۔ دنیا کے امیر ترین شخص کی ایکس اے آئی ہولڈنگز میں ۵۳؍ فیصد کی حصہ داری ہے جس کی کل مالیت۶۰۰؍ بلین ڈالر ہے۔