Inquilab Logo

بیرون ملک سے ہندوستان آنے والوں کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئیں

Updated: August 03, 2020, 6:26 AM IST | Agency | New Delhi

کچھ ہی زمرے کے مسافروں کو لازمی طور پر ادارہ جاتی کوارنٹائن سے چھوٹ دی جائے گی اور اس کیلئے ۷۲؍ گھنٹے قبل آن لائن پورٹل پر درخواست دینی ہوگی

Traveller
کورونا کے بعد پروازوں کا بندوبست پوری احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیاجارہا ہے

حکومت نے بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کیلئےکووڈ۱۹؍وبا کے مد نظراتوارکو نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت لازمی ادارہ جاتی کوارنٹائن سے رعایت کیلئے سفر شروع کرنے سے قبل ہی آن لائن درخواست دینی ہوگی۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے بتایا کہ نئی ہدایات۸؍ اگست سے نافذالعمل ہوں گی۔ اس کے تحت محض کچھ ہی  زمرے کے مسافروں کو لازمی طور پر ادارہ جاتی کوارنٹائن سے چھوٹ دی جائے گی جس کے لیے مسافروں کو سفر شروع کرنے سے کم از کم۷۲؍ گھنٹے قبل آن لائن پورٹل پر درخواست  دینی ہوگی۔ محض حاملہ خواتین، شدید بیمار افراد اور۱۰؍ سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کے والدین اور جن کے خاندان میں سے کسی کی موت ہو گئی ہو انہی کو اس سے چھوٹ ملے گی۔ دیگر مسافروں کو سات دن تک ادارہ جاتی قرنطین میں لازمی طور پر رہنا ہوگا۔ 
 علاوہ ازیں اگر کوئی مسافر، پرواز سے۹۶؍ گھنٹے قبل کووِڈ۱۹؍ کا ٹیسٹ کرواتا ہے اور اس کی رپورٹ نگیٹیو آتی ہے تو اسے بھی ادارہ جاتی قرنطین سے رخصت مل جائے گی۔ اسے گھر پر ہی۱۴؍دن تک آئیسولیشن میں رہنا ہوگا۔  
 نئے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ کوارنٹائن سے بچنے کیلئے آن لائن درخواست کے بعد حکومت کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ آخری ہوگا اور بعد میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ موجودہ نظم کے تحت ہندوستان آنے کے بعدمسافر کوارنٹائن سے چھوٹ کے لیے درخواست کرتے تھے۔ اس میں کافی وقت لگتا تھا اور ایئرپورٹ کے ایگزٹ گیٹ پر لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں۔ وزارت نے بتایا کہ پرواز کے وقت سے کم از کم۷۲؍ گھنٹے قبل  ہی  حلف نامہ بھی بھرنا ہوگا۔ انھیں یہ اعلان کرنا ہوگا کہ وہ ہندوستان آنے کے بعد۱۴؍ دن کوارنٹائن کے ضابطے پر عمل درآمد کریں گے جس میں سے ۷؍دن لازمی طور پر ادارہ جاتی قرنطین کا خرچ وہ خود برداشت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK