ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی والے دن سادہ لوح افراد کو لوٹنے کے لیے نیا آن لائن فراڈ سامنے آیا ہے ابوظہبی پولیس نے انتباہ جاری کر دیا۔ متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی نے ملازمین کو آن لائن ہونے والے دھوکہ دہی اور لوٹ مار سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 28, 2026, 1:50 PM IST | Abu Dhabi
ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی والے دن سادہ لوح افراد کو لوٹنے کے لیے نیا آن لائن فراڈ سامنے آیا ہے ابوظہبی پولیس نے انتباہ جاری کر دیا۔ متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی نے ملازمین کو آن لائن ہونے والے دھوکہ دہی اور لوٹ مار سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔
ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی والے دن سادہ لوح افراد کو لوٹنے کے لیے نیا آن لائن فراڈ سامنے آیا ہے ابوظہبی پولیس نے انتباہ جاری کر دیا۔ متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی نے ملازمین کو آن لائن ہونے والے دھوکہ دہی اور لوٹ مار سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی لالچ یا بہکاوے میں مشکوک لنکس سے گریز کریں۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس نے یو اے ای میں رہائشیوں کو آن لائن فراڈ سے متعلق ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے آن لائن فراڈ عموماً تنخواہوں کی ادائیگی کے ایام میں ہوتے ہیں، جس کا مقصد سادہ لوح افراد کو فراڈ کے ذریعے ان کی محنت کی کمائی سے محروم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کریمنلز اس کے لیے مختلف اقسام کی متاثر کن اسکیمیں پیش کرتے اور مالی فوائد کا لالچ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سوشل میڈیا ایک بہت بڑی اور غیر معمولی طاقت بن چکا ہے: روی کشن
سائبر مجرم اس کے لیے جعلی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے جائیداد کی جعلی فہرستیں، نوکری کی پیشکشیں اور سرمایہ کاری کے جعلی منصوبے سامنے لاتے ہیں۔ حکام کے مطابق لوگوں کو فریب دینے کے لیے زیادہ تر ولاز، چیلیٹ اور دیگر جائیدادوں کے جعلی اشتہارات، جعلی ریزیڈنسی ویزا سروسیز، نوکری کی جعلی پیشکشیں، گمراہ کن لیبر سپلائی سروسز، غیر مجاز انشورنس پروڈکٹس، اور ابوظہبی کسٹمز کے ذریعے ضبط کی گئی گاڑیوں کی جعلی فہرستوں کا سہارا لیتے ہیں۔
اس کے علاوہ پولیس نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور لگژری گھڑیاں غیر حقیقی قیمتوں پر فروخت کرنے والے آن لائن اشتہارات کے ساتھ ساتھ مالیاتی منڈیوں میں منافع کا وعدہ کرنے والے سرمایہ کاری کے فراڈ سے متعلق بھی خبردار کیا۔ صرف اتنا ہی نہیں سائبر کریمنلز جعلی ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت، جعلی ویب سائٹس اور لنکس بنا کر دھوکہ دیتے ہیں، اس کے لیے سرکاری ایجنسیوں یا معروف تنظیموں کا نام استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ریموٹ ایکسیس سافٹ ویئر انسٹال کرنے پر آمادہ کرتے ہیں، اور غیر موجود سامان، خدمات، تربیتی کورسز یا جعلی سرٹیفکیٹس کے لیے ڈپازٹ کی درخواست کرتے ہیں۔
ابوظہبی پولیس نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ کبھی بھی بینکنگ کی تفصیلات، پاس ورڈز یا ون ٹائم پاس ورڈ (OTPs) کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، قطع نظر اس کے کہ کون معلومات کی درخواست کر رہا ہے کیونکہ مجرم رقم اور ذاتی معلومات چوری کرنے کے لیے جعلی پیشکشوں اور جعلی ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جو لوگ آن لائن کوئی سودا کرتے ہیں تو وہ بیچنے والے یا سروس فراہم کرنے والے کی قانونی حیثیت کی تصدیق کرنے سے پہلے رقم کی منتقلی یا ڈپازٹ ادا نہ کریں۔
یہ بھی پڑھئے:کامن ویلتھ گیمز: متھوپنڈی راجہ نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا
لوگ ہمیشہ سرکاری ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے ہی سرکاری خدمات تک رسائی حاصل کریں۔ مشتبہ فریب دہی یا مشتبہ آن لائن سرگرمی کا سامنا کرنے والے افراد امن سروس کے ذریعے 8002626 پر کال کر کے، 2828 پر ٹیکسٹ میسج بھیج کر، یا aman@adpolice.gov.ae پر ای میل کر کے اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔