Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’وہیل آف فارچیون انڈیا‘‘ کا نیا سیزن،اکشے کمار میزبان کی حیثیت سے آئیں گے

Updated: April 19, 2026, 8:02 PM IST | Mumbai

ٹی وی گیم شو’’وہیل آف فارچیون انڈیا‘‘ کا دوسرا سیزن جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔ پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد چینل نے دوسرے سیزن کو منظوری دے دی ہے۔ نئے سیزن کے ساتھ اداکار اکشے کمار ایک بار پھر میزبان کے طور پر واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Akshay Kumar.Photo:INN
اکشے کمار۔تصویر:آئی این این

ٹی وی گیم شو’’وہیل آف فارچیون انڈیا‘‘ کا دوسرا سیزن جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔ پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد چینل نے دوسرے سیزن کو منظوری دے دی ہے۔ نئے سیزن کے ساتھ اداکار اکشے کمار ایک بار پھر میزبان کے طور پر واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹی وی شو کا پہلا سیزن ۲۷؍ جنوری ۲۰۲۶ءکو شروع ہوا تھا اور یہ اس سال کے ابتدائی بڑے ریئلیٹی شوز میں شامل تھا۔ امریکہ کے مشہور گیم شو’’وہیل آف فارچیون‘‘ کے ہندوستانی ورژن کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اصل امریکی شو ۱۹۷۵ء میں شروع ہوا تھا اور آج بھی دنیا کے سب سے طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن فارمیٹس میں سے ایک ہے۔
پہلے سیزن میں اکشے کمار کی میزبانی کو خاص طور پر سراہا گیا، جس میں وہ گیم کھیلنے کے ساتھ ساتھ شرکاء کے ساتھ آسانی سے جڑ جاتے تھے اور ان کی  ہلکے پھلکے طنز مزاح نے پورے شو کو کافی مقبول بنایا۔ شو کی مسلسل اچھی ٹی آر پی نے چینل کو دوسرا سیزن بنانے کی ترغیب دی۔

یہ بھی پڑھئے:سن رائزرس حیدرآباد چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر


اکشے کمار ٹیلی ویژن میزبانی میں کوئی نیا نام نہیں ہیں۔ اس سے پہلے وہ ’’فئیر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’ماسٹرشیف انڈیا‘‘ جیسے شوز کی میزبانی کر چکے ہیں۔ ’’وہیل آف فارچیون انڈیا‘‘ میں بھی انہوں نے اپنی اسٹار امیج کو بڑی آسانی سے پیش کیا ہے۔ انعامی رقم والے گیم شوز ہمیشہ سے ہندوستانی ٹیلی ویژن پر مقبول رہے ہیں۔’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ اسی طرح ’’شارک ٹینک انڈیا‘‘ اور سلمان خان کا’’۱۰؍ کا دم‘‘بھی ناظرین میں مقبول رہے ہیں۔ ایسے میں ’’وہیل آف فارچیون انڈیا‘‘ کے دوسرے سیزن کی آمد سے ناظرین میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’بھوت بنگلہ‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی’’دُھرندھر۲‘‘ کی کمائی میں سیندھ لگائی


 دوسرے سیزن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چینل شو کو اکشے کمار کے گرد ہی مرکوز رکھنا چاہتا ہے۔ اکشے کی موجودگی شو کو مزید پرکشش اور قابلِ اعتماد بناتی ہے۔ ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں ہوا، لیکن انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کے مطابق اکشے کمار ایک بار پھر وہیل گھمانے کے لیے تیار ہیں۔ دوسرا سیزن پہلے سے بھی زیادہ سنسنی خیز اور تفریح سے بھرپور ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK