نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر یکجہتی، قربانی اور معاشی انصاف کا پیغام دیا۔ آرسنل کے رنگوں کا کُرتا پہنے انہوں نے برونکس میں منعقدہ عید تقریب میں عوامی مسائل اور اتحاد پر زور دیا۔
EPAPER
Updated: May 28, 2026, 7:01 PM IST | New York
نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر یکجہتی، قربانی اور معاشی انصاف کا پیغام دیا۔ آرسنل کے رنگوں کا کُرتا پہنے انہوں نے برونکس میں منعقدہ عید تقریب میں عوامی مسائل اور اتحاد پر زور دیا۔
نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی، جو طویل عرصے سے آرسنل کے مداح ہیں، بدھ کو عید الاضحیٰ کے موقع پر یکجہتی اور معاشی انصاف کا پیغام دیتے ہوئے ٹیم کے رنگوں کا کُرتا پہنے نظر آئے۔ انہوں نے برونکس میں عید کی ایک تقریب میں اپنی ڈیموکریٹک سوشلسٹ اتحادی الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کے ساتھ شرکت کی، جہاں انہوں نے عید الاضحیٰ کے مرکزی موضوعات یعنی قربانی اور اجتماعی ذمہ داری کو نیویارک کے بہت سے شہریوں پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ سے جوڑا۔ انہوں نے کہا:’’ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ ہر نیویارکر اپنی ضروریات جیسے خوراک، رہائش اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات برداشت کر سکے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور اسرائیل اب بھی اسلامی جمہوریہ کا تختہ پلٹنے کیلئے کوشاں: ایران
ممدانی آرسنل کے پُرجوش مداح ہیں اور تقریب میں انہوں نے ایمریٹس برانڈڈ کُرتا پہنا ہوا تھا جو پریمیئر لیگ چیمپئنز کی اوے کِٹ کے رنگوں سے ملتا جلتا تھا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا:’’عید الاضحیٰ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ قربانی بوجھ نہیں بلکہ ایک موقع ہے، تاکہ ہم خود کو کسی بڑی اجتماعی حقیقت کا حصہ سمجھ سکیں اور ان لوگوں کی مدد کر سکیں جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ‘‘اس سال کے آغاز میں نیویارک سٹی کے میئر بننے والے ترقی پسند ڈیموکریٹ ممدانی نے کہا کہ وہ ’’نیویارک سٹی کے پہلے مسلم میئر‘‘ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور انہوں نے ’’یکجہتی کے ذریعے قیادت‘‘ کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام شہر میں اتحاد کی اپیل کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا:’’ہماری یکجہتی ہی ہماری طاقت ہے۔ عید سعید، نیویارک۔ ‘‘