Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایئر انڈیا کریش کے دوران ۱۰۰؍ سے زائد پرندے اور جانور مرے: این جی او کا دعوی

Updated: June 16, 2025, 9:53 PM IST | Ahmedabad

۱۲؍ جون کو احمد آباد سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے کریش ہونے کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ سیکڑوں مسافر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ۱۰۰؍ سے زائد جانور اور پرندے بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ایک مقامی این جی او نے جائے حادثہ ۵؍ زخمی کتوں اور ۷؍ کبوتروں کو بچانے میں کامیاب رہا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

۱۲؍جون کو احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ کے کریش ہونے کے بعد نہ صرف یہ کہ سیکڑوں مسافر جبکہ ۱۰۰؍ سے زائد پرندے اور جانور بھی مرے تھے جن میں مور، کتے ، کبوتر ، چمگادڑ اور پتنگے شامل ہیں جن کے باقیات اس جگہ پر ملے جہاں جہاز کریش ہوا تھا۔ خوش قسمتی سے ایک مقامی این جی او ۵؍ کتوں اور پرندوں کو بچانے میں کامیاب رہا۔ یادر ہے کہ جائے حادثہ جنگلات سے گھرا ہے اور حادثہ کے وقت وہاں بڑی تعداد میں پرندے اور جانور موجود تھے۔ احمد آباد کے این جی او درشنا اینیمل ویلفیئر نے دعوی کیا ہے کہ ۱۰۰ ؍سے زائد جانور اور پرندے حادثے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: طیارہ حادثہ : وجوہات اب تک پتہ نہیں چل سکیں

این جی او کے بانی آکاش بتایا کہ ہم کریش کی جگہ سے صرف ۵۰۰ ؍میٹر کی دوری پر رہتے ہیں۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہی ہم جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔ ہم آگاہ تھے کہ یہ علاقہ جنگلات اور مختلف اقسام کے جانوروں و پرندوں سے گھرا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے شدید درجۂ حرارت میں اس علاقے میں جانا کافی مشکل تھا۔ ہم زیادہ دیر تک کھڑے بھی نہیں رہ سکے۔ جائے حادثہ سے ہم نے ۵؍ زخمی کتوں اور ۷؍ کبوتروں کو بچایا جن کا علاج جاری ہے۔ وہاں ۱۰۰؍ سے زائد جانور اور پرندے ہلاک ہوئے تھے-"

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK