Inquilab Logo

کل سےمہاراشٹر بھر میں رات کا کرفیو

Updated: March 27, 2021, 9:40 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

نوعیت اور وقت کا اعلان آج متوقع، ضلع کلکٹروں کو مقامی سطح پر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اختیار، وزیراعلیٰ نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دی عروس البلاد ممبئی سمیت ریاست بھر میں  کورونا کے مریضوں میں  ہو رہے مسلسل اضافے  پر قابو پانے کیلئے اتوار ۲۸؍ مارچ سے  مہاراشٹر میں  رات کا کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے جمعہ کو اعلیٰ افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔  سنیچر کویہ بتایا جائے گاکہ کرفیو کی نوعیت کیا ہوگی اور یہ کتنے بجے سے نافذ کیا جائے گا۔

Uddhav Thackeray - PIC : INN
وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے جمعہ کوضلع کلکٹرس کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے۔

عروس البلاد ممبئی سمیت ریاست بھر میں  کورونا کے مریضوں میں  ہو رہے مسلسل اضافے  پر قابو پانے کیلئے اتوار ۲۸؍ مارچ سے  مہاراشٹر میں  رات کا کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے جمعہ کو اعلیٰ افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔  سنیچر کویہ بتایا جائے گاکہ کرفیو کی نوعیت کیا ہوگی اور یہ کتنے بجے سے نافذ کیا جائے گا۔
 ویڈیو کانفرنسنگ میں تمام ڈویژنل کمشنر ، کلکٹر ، میونسپل کمشنر ، پولیس سپرنٹنڈنٹ ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتالوں کے سول سرجن، ڈسٹرکٹ اور اسٹیٹ ٹاسک فورس ممبران اور میڈیکل کالجوں کے سپرنٹنڈنٹ اور متعدد وزیر اور منترالیہ کے اعلیٰ افسران  موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر کہا ہےکہ’’ شہریوںپر سخت پابندیاں عائد کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھالیکن مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئےیہ ڈر لگنے لگا ہے کہ ہم نے ریاست بھر میں علاج کی جن سہولیات کو بڑے پیمانے پر کھڑا کیا ہے کہیں وہ بھی کم نہ پڑ جائیں۔‘‘ اس  کے ساتھ ہی انہوں نے محکمہ صحت کو اسپتالوں  میں بیڈ، ادویات اور دیگر سہولیات مہیا کرانے کی ہدایت بھی دی ۔‘‘ انہوںنے کہا کہ برطانیہ جیسے ملک میں دوسری لہر کی وجہ سے ڈھائی مہینے کے لاک ڈاؤن کے بعد آہستہ آہستہ کاروبار  دوبارہ کھل رہا ہے۔ ہمارے یہاں بھی  مریض تیزی سےبڑھ رہے ہیں لہٰذا ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے بلکہ بڑھ رہا ہے۔ اسی لئے مَیں نے ضلع کلکٹروں کو اختیار دیا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد مقامی سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK