وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے مطابق حکومت ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرمایہ جاتی اخراجات بھی بڑھا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: October 04, 2025, 11:05 AM IST | Agency | New Delhi
وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے مطابق حکومت ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرمایہ جاتی اخراجات بھی بڑھا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے حکومت ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرمایہ جاتی اخراجات میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور اب نجی اور سرکاری شراکت داری (پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یعنی پی پی پی) منصوبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی بھی نظر آ رہی ہے۔ نرملاسیتارمن نے یہاں چوتھے کوٹلیہ اقتصادی کانفرنس (کے ای سی) کا افتتاحی خطبہ دیا اور حکومت کی حصولیابیوں کا تذکرہ کیا۔
وزارتِ خزانہ کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ (آئی ای جی) کے زیر اہتمام `سنگین عالمی غیر یقینی حالات میں خوشحالی کے موضوع پر تین روزہ اس کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک کے ماہر اقتصادیات، ماہرین، پالیسی ساز اور عالمی تنظیموں کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ نرملا سیتارمن نے کہا کہ اس وقت پرانے عالمی نظام کی بنیاد اتنی تیزی سے کھسک رہی ہے کہ آگے کیا ہوگا، اس کا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت اپنی بنیادوں پر قائم ہے، اسی لئے اس دور میں بھی ہماری معیشت کی کارکردگی مضبوط ہے۔