وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے امریکہ کے۵۰؍ فیصد ٹیرف سے متاثر ہونے والی صنعتوں کو مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی مدد کے لیے کچھ کریں گے جو ۵۰؍ فیصد ٹیرف سے متاثر ہوں گے۔ اس پیکیج میں کئی قسم کے اقدامات شامل کیے جا سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 05, 2025, 10:04 PM IST | New Delhi
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے امریکہ کے۵۰؍ فیصد ٹیرف سے متاثر ہونے والی صنعتوں کو مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی مدد کے لیے کچھ کریں گے جو ۵۰؍ فیصد ٹیرف سے متاثر ہوں گے۔ اس پیکیج میں کئی قسم کے اقدامات شامل کیے جا سکتے ہیں۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے روس سے تیل خریدنے پر حکومت کا موقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان روس سے تیل خریدتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں حکومت قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے گی۔ ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے جی ایس ٹی اصلاحات کے فوائد کے بارے میں بھی بتایا۔
یہ بھی پڑھیئے:ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی
ہندوستان اپنے مفادات کے مطابق فیصلہ کرے گا
نرملا سیتا رمن نے کہا کہ چاہے یہ روسی تیل کے بارے میں ہو یا کوئی اور، ہم اس بنیاد پر فیصلے کریں گے کہ ہمارے مفاد میں کیا بہتر ہے۔ اس لیے ہم اسے (روس سے تیل) خریدنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جی ایس ٹی جیسی اصلاحات سے امریکی ٹیرف کے بارے میں تشویش کافی حد تک کم ہو جائے گی۔ ہندوستان کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری پر ناراض امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان پر۲۵؍ فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔
حکومت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والی صنعتوں کی مدد کرے گی
وزیر خزانہ نے امریکہ کے۵۰؍ فیصد ٹیرف سے متاثر ہونے والی صنعتوں کو مدد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی مدد کے لیے کچھ کریں گے جو ۵۰؍ فیصد ٹیرف سے متاثر ہوں گے۔ اس پیکیج میں کئی قسم کے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیرف کی وجہ سے مشکلات کا شکار صنعتوں کی ضرور مدد کرے گی۔
جی ایس ٹی اصلاحات کی وجہ سے مانگ بڑھے گی
جی ایس ٹی کونسل نے۳؍ ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں جی ایس ٹی اصلاحات کی تجویز کو منظوری دی۔ اس کے بعد اس مہینے کی۲۲؍ تاریخ سے جی ایس ٹی۲؍ نافذ ہو جائے گا۔ اب جی ایس ٹی کے۴؍ سلیب کے بجائے صرف دو سلیب ہی رہیں گے۔ اس سے ہزاروں اشیاء پر ٹیکس کم ہو گیا ہے۔