جنوبی افریقہ کے میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ ۲۶؍ سالہ جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے اب تک صرف ۵؍ ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور تمام میچ میں ہی ان کا شاندار فارم برقرار رہا۔
EPAPER
Updated: September 05, 2025, 10:04 PM IST | London
جنوبی افریقہ کے میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ ۲۶؍ سالہ جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے اب تک صرف ۵؍ ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور تمام میچ میں ہی ان کا شاندار فارم برقرار رہا۔
جنوبی افریقہ کے میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ ۲۶؍ سالہ جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے اب تک صرف ۵؍ ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور تمام میچ میں ہی ان کا شاندار فارم برقرار رہا۔ جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں میتھیو بریٹزکی نے ایک اور نصف سنچری بنا کر ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں ایک منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ اس میچ میں انہوں نے۸۵؍ رن بنائے جو اب تک ان کی۵؍ میچوں پر مشتمل ون ڈے لریئر کی مسلسل پانچویں نصف سنچری تھی۔
ODI series sealed for South Africa at Lord`s 🙌#ENGvSA 📝https://t.co/KVxAR04GDf pic.twitter.com/mHe64QyGYk
— ICC (@ICC) September 5, 2025
میتھیو بریٹزکی اپنے ابتدائی ۵؍ میچ میں ۵؍ نصف سنچریاں بناکر ون ڈے فارمیٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ مجموعی طور پر وہ اب تک اپنے کریئر کے ۵؍ میچ میں ۴؍ نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ میتھیو بریٹزکی نے رواں سال فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے آغاز کیا تھا جس میں انہوں نے ۱۵۰؍ رن بنائے تھے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ۵؍ رن سے شکست دے کر۳؍ میچوں کی سیریز میں۱۔۲؍ کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی تھی۔ اس سے قبل ہندوستان کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ۱۹۸۷ء میں اپنے ون ڈے کے آغاز کے بعد مسلسل ۴؍نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیئے:راس ٹیلر سموا کے لئے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کوالیفائرکھیلیں گے
واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب زیادہ مرتبہ مسلسل ۵۰؍ یا اس سے زائد اسکور بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے عظیم بلے باز جاوید میانداد کے پاس ہے، انہوں نے۱۹۸۷ء میں۹؍ مسلسل اننگز میں۵۰؍ یا اس سے زائد رن بنائے تھے۔
میچ کی بات کریں تومیتھیو بریٹزکی(۸۵) اور ٹرسٹن اسٹبز(۵۸؍رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز کے بعد ناندرے برگر (۳؍ وکٹ) اور کیشَو مہاراج (۲؍ وکٹ) کی بہترین گیندبازی کے دم پر جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو ۵؍ رن سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍ کی ناقابلِ تسخیر برتری حاصل کرلی۔
۳۳۱؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں جیمی اسمتھ (صفر) آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد جو روٹ نے بین ڈکیٹ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے ۶۵؍ رن جوڑے۔۱۳؍ویں اوور میں کیشو مہاراج نے بین ڈکیٹ ۱۴؍رن پر آؤٹ کرکے جنوبی افریقہ کو دوسری کامیابی دلائی۔ جیکب بیتھیل اور روٹ نے مزاحمت کرتے ہوئے اسکور۱۴۳؍رن تک پہنچایا ۔ روٹ نے۷۲؍ گیندوں پر ۸؍ چوکے لگا کر ۶۲؍رن بنائے۔ جنوبی افریقی گیند بازوں کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم مقررہ۵۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ پر۳۲۵؍ رن ہی بنا سکی اور میچ ۵؍ رن سے ہار گئی۔