• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

باغیوں کیخلاف نتیش کا اقدام ،پارٹی سےبرطرف

Updated: October 27, 2025, 11:18 AM IST | Agency | Patna

پارٹی مخالف سرگرمیوں پرجے ڈی یو سے۱۶؍ لیڈروں کو باہرکا را ستہ دکھایاگیا،نکا لے گئے لیڈروں میں ایک موجودہ ایم ایل اے اور ۲؍ سابق وزراء شامل ، زیادہ تر لیڈران این ڈی اے کے باضابطہ امیدواروں کے خلاف میدان میں اترے تھے

Bihar Chief Minister and JDU chief Nitish Kumar is in action mode. Photo: PTI
بہار کےو زیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمارایکشن موڈ میں ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی
بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو نے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ جے ڈی یو نے ۱۱؍  لیڈروں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ یہ کارروائی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر کی گئی ہے۔ ان میں سابق وزیر، سابق ایم ایل سی اور سابق رکن اسمبلی شامل ہیں۔ پارٹی سے نکالے گئے لیڈروں میں سابق وزیر شیلیش کمار، سابق ایم ایل سی سنجے پرساد، سابق رکن اسمبلی شیام بہادر سنگھ، سابق ایم ایل سی رن وجے سنگھ اور سابق رکن اسمبلی سدرشن کمار شامل ہیں۔ ۱۱؍ وہ لیڈران ہیںجواین ڈی اے امیدواروں کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اترے ۔نکا لے گئےلیڈروں میں ایک موجودہ ایم ایل اے اور ۲؍ سابق وزراء بھی شامل ہیں ۔ زیادہ تر لیڈران این ڈی اے کے باضابطہ امیدواروں کے خلاف میدان میں اترے ہیں۔
جے ڈی یو نے سابق وزیر شیلیش کمار کو پارٹی سے نکال دیا ہے، جو جمال پور سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ چکیہ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے سنجے پرساد کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق ایم ایل سی رن وجے سنگھ کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے، جو برہارا سیٹ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔جے ڈی یو نے جیراڈی سے الیکشن لڑ رہے وویک شکلا اور مہوا سیٹ سے الیکشن لڑ رہی اسما پروین کو بھی پارٹی سے نکال دیا ہے۔ باربیگھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے سدرشن کمار کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ برہڑیا سے انتخاب لڑنے والے شیام بہادر سنگھ، نوی نگر سے انتخاب لڑنے والے لو کمار، موتیہاری سے انتخاب لڑنے والے دیویانشو بھاردواج، صاحب پور کمل سے انتخاب لڑنے والے امر کمار سنگھ اور کدوا سیٹ سے انتخاب لڑ رہی آشا سمن کو جے ڈی یو نے پارٹی سے نکال دیا ہے۔
نکالے گئے رہنماؤں میں گوپال پور سے موجودہ ایم ایل اے نریندر نیرج عرف گوپال منڈل بھی ہیں۔ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔ سابق ایم ایل سی سنجیو شیام سنگھ اور سابق وزیر ہیمراج سنگھ بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں بھی بالترتیب گروہ اور کٹیہار سے آزاد یا دیگر پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ جے ڈی یو نے سابق ایم ایل اے مہیشور پرساد یادو اور ان کے حامی پربھات کرن کو بھی باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ یہ دونوں گائے گھاٹ سے پارٹی کے ٹکٹ پر ناراضگی کا اظہار کر رہے تھے۔جے ڈی یو کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ یہ نکالے گئے رہنما پارٹی اور این ڈی اے کے سرکاری امیدواروں کے خلاف کام کر رہے تھے۔نتیش کمارنے پہلے ۱۱؍ لیڈروںکو پارٹی سے نکالا ۔ اس کے بعد مزید ۵؍ لیڈروں کےخلاف کارروائی کی
وہ ہماری پارٹی کے نظریے کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔واضح رہےکہ بہار ۲۴۳؍رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات۲؍ مرحلوں میں۶؍ اور۱۱؍ نومبر کو ہوں گے، جبکہ نتائج کا اعلان ۱۴؍ نومبر کو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK