Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی حملے کے بعد قم اور اطراف کے مکینوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں: ایران

Updated: June 23, 2025, 1:36 PM IST | Agency | Tehran

تہران نے یہ بھی واضح کیاکہ جوہری تنصیبات کے آس پاس تابکاری کے پھیلاؤ کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے ہیں اورنقصانات قابل مرمت ہیں۔

Citizens in Iran are safe after the attack. Photo: INN
حملے کے بعد ایران میں شہری محفوظ ہیں۔ تصویر: آئی این این

ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے کے بعد قم شہر اور اطراف کے علاقوں کے مکینوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔ فرردو کی جوہری تنصیب کے آس پاس تابکاری کے پھیلاؤ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ قم میں کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’’یورینیم کی افزودگی کے لیے قائم فردو تنصیب کے آس پاس کے علاقوں میں شہریوں کو کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا نہیں ہے۔ ‘‘ایران کے قومی جوہری سلامتی کے مرکز نے جو ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے تحت کام کرتا ہے، بھی تصدیق کی ہے کہ تابکاری کے اثرات کی کوئی علامات ریکارڈ پر نہیں آئیں۔ اس لیے آس پاس کے مکینوں کو کسی خطرے کا سامنا نہیں ہے۔ قم سے تعلق رکھنے والے ایرانی رکن پارلیمنٹ نے بھی امریکی حملے کے بعد ابتدائی تحقیقاتی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ہم نے فوری جانچ کی ہے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ امریکی حملے کے نتیجے میں کسی قسم کی تابکاری سامنے نہیں آئی، اور زیر زمین تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ‘‘انہوں نے مزید بتایا ’’فرردو میں زیادہ تر نقصان زمین کے سطحی حصے پر ہوا ہے جو کہ قابلِ مرمت ہے۔ ‘‘اسی دوران ایرانی جوہری توانائی تنظیم نے دوبارہ یقین دہانی کروائی ہے کہ جوہری تنصیبات کے اردگرد رہنے والے شہریوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔ اس سے قبل جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں تنظیم نے واضح کیا تھا کہ دشمنوں کی بدنیتی پر مبنی سازشوں کے باوجود ایران اپنی قومی جوہری صنعت کی ترقی کا عمل نہیں روکے گا، جو ہمارے جوہری شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK