Inquilab Logo

نوئیڈا: ۳۶؍سالہ انجینئر کی کرکٹ میچ کے دوران دل کا اچانک دورہ پڑنے سے موت

Updated: January 10, 2024, 4:36 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

نوئیڈا کے سیکٹر ۱۳۵؍میں گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ۳۶؍سالہ انجینئر (وکاس نیگی) دل کا اچانک دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

نوئیڈا کے سیکٹر ۱۳۵؍میں گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ۳۶؍سالہ انجینئر (وکاس نیگی) دل کا اچانک دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ۶؍ جنوری کو پیش تھا۔ اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والا وکاس نوئیڈا میں ایک پرائیویٹ فرم میں انجینئر کے طور پر خدمت انجام دے رہا تھا اور دہلی کے علاقے روہنی میں قیام پزیر تھا۔ اتوار کی سہ پہر وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے گیا تھا جہاں کرکٹ میچ کے دروران رن بنانے کیلئے بھاگتے ہوئے اچانک گرپڑا جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس واقعہ کی ویڈیو میں اس شخص کو پچ پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دل کی بیماری دنیا بھر میں موت کی ایک اہم وجہ ہے اور پچھلے پانچ سالوں میں ہندوستان میں اس ہونے والی اموات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK