Updated: November 15, 2026, 10:01 AM IST
| London
اس اشاریے میں فن لینڈ نے سرفہرست مقام حاصل کیا اور ۱۰۰ میں سے ۹۳.۲ پوائنٹس حاصل کئے۔ اس کے بعد آئس لینڈ (۹۲.۴)، ڈنمارک (۹۲.۱)، ناروے (۸۹.۳)، سوئٹزرلینڈ (۸۸.۳)، سویڈن (۸۸.۲)، نیدرلینڈز (۸۶.۲)، نیوزی لینڈ (۸۴.۴)، آسٹریا (۸۳.۸) اور سنگاپور (۸۲.۸) کا نمبر ہے۔ سرِ فہرست ۱۰ ممالک میں سے ۸ ممالک یورپ میں واقع ہیں۔ اس میں صرف نیوزی لینڈ اور سنگاپور مستثنیٰ ہیں۔
ایک نئے اشاریے (انڈیکس) میں دنیا کے پاسپورٹس کی درجہ بندی سفری رسائی کے بجائے خوشحالی اور مسرت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ گلوبل سٹیزن سولیوشنز (Global Citizen Solutions) نے ۲۰۲۶ کا ’ہیپی پاسپورٹس انڈیکس‘ جاری کیا ہے جس میں شمالی یورپ کے چار ممالک نے سرفہرست چار مقامات پر قبضہ کرلیا۔ اس اشاریے میں فن لینڈ نے سرفہرست مقام حاصل کیا اور ۱۰۰ میں سے ۹۳.۲ پوائنٹس حاصل کئے۔ اس کے بعد آئس لینڈ (۹۲.۴)، ڈنمارک (۹۲.۱)، ناروے (۸۹.۳)، سوئٹزرلینڈ (۸۸.۳)، سویڈن (۸۸.۲)، نیدرلینڈز (۸۶.۲)، نیوزی لینڈ (۸۴.۴)، آسٹریا (۸۳.۸) اور سنگاپور (۸۲.۸) کا نمبر ہے۔ سرِ فہرست ۱۰ ممالک میں سے ۸ ممالک یورپ میں واقع ہیں۔ اس میں صرف نیوزی لینڈ اور سنگاپور مستثنیٰ ہیں۔
اس اشاریے میں ۵۰ ممالک کو چار مساوی وزن رکھنے والے ستونوں کی بنیاد پر نمبر دیئے گئے۔ ان میں فلاح و بہبود، ملک کے اندر آزادی، پاسپورٹ کی نقل و حرکت (سفری سہولت)، خوشحالی، صحت اور تحفظ شامل ہیں۔ یہ درجہ بندی ظاہر کرتی ہے کہ کسی ملک میں لوگ کتنی اچھی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کا پاسپورٹ انہیں کتنی دور تک لے جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شمالی کوریا : ۷۸؍ سال میں پہلی بار قومی پرچم کے تناسب میں تبدیلی
سنگاپور کا "پاسپورٹ طاقتور مگر خوش نہیں
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک طاقتور پاسپورٹ خوشحال آبادی کی ضمانت نہیں دیتا۔ سروے میں شامل ممالک میں سنگاپور کے پاس سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ ہے اور اس کی آمدنی بھی سب سے زیادہ ہے، پھر بھی وہ دسویں نمبر پر رہا۔ فلاح و بہبود کے لحاظ سے اس کا نمبر ۲۳ واں اور اندرونی آزادی کے لحاظ سے ۳۰ واں رہا۔ پرتگال اور یونان کے پاسپورٹس دس طاقتور ترین پاسپورٹس میں شامل ہیں، لیکن زندگی کے معیار کے جائزے میں وہ بالترتیب ۳۹ ویں اور ۴۳ ویں نمبر پر رہے۔ کوسٹا ریکا اور اسرائیل دس خوش ترین ممالک میں شامل ہیں، لیکن ان کے پاسپورٹس فہرست میں شامل بیشتر ممالک کے مقابلے میں کم سفری رسائی فراہم کرتے ہیں۔
گلوبل سٹیزن سولیوشنز کی سرکردہ محقق ڈاکٹر لورا میڈرڈ نے کہا کہ امیر ممالک میں خوشی کا تعلق پاسپورٹ کی طاقت کے بجائے آزادی سے کہیں زیادہ مضبوطی سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ ”سرحد سے پار انتخاب کا اختیار“ فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: یو این کے ۵۳ رکن ممالک نے اسرائیل کی نئی حکومت پر غزہ کو غیر مشروط امداد کیلئے کھولنے پر زور دیا
دنیا کے ’خوش ترین پاسپورٹس‘ کے حامل ۵۰ ممالک کی مکمل فہرست
۱) فن لینڈ
۲) آئس لینڈ
۳) ڈنمارک
۴) ناروے
۵) سوئٹزرلینڈ
۶) سویڈن
۷) نیدرلینڈز
۸) نیوزی لینڈ
۹) آسٹریا
۱۰) سنگاپور
۱۱) جرمنی
۱۲) آسٹریلیا
۱۳) کوسٹا ریکا
۱۴) مالٹا
۱۵) کینیڈا
۱۶) اسپین
۱۷) برطانیہ
۱۸) اٹلی
۱۹) فرانس
۲۰) جاپان
۲۱) پرتگال
۲۲) یوراگوئے
۲۳) متحدہ عرب امارات
۲۴) چلی
۲۵) قبرص
۲۶) جنوبی کوریا
۲۷) ملائیشیا
۲۸) امریکہ
۲۹) اسرائیل
۳۰) ارجنٹائن
۳۱) پاناما
۳۲) برازیل
۳۳) میکسیکو
۳۴) پیراگوئے
۳۵) ہانگ کانگ
۳۶) یونان
۳۷) ماریشس
۳۸) پیرو
۳۹) کولمبیا
۴۰) جارجیا
۴۱) سعودی عرب
۴۲) ڈومینیکن ریپبلک
۴۳) تھائی لینڈ
۴۴) ایکواڈور
۴۵) ویتنام
۴۶) انڈونیشیا
۴۷) جنوبی افریقہ
۴۸) ترکی
۴۹) مراکش
۵۰) کینیا