Inquilab Logo

ناروے: ہیلی کاپٹر شمالی سمندر میں گر کر تباہ، ایک ہلاک، ۵؍ زخمی

Updated: February 29, 2024, 3:51 PM IST | Oslo

آج ناروے کی سرکاری تیل اور گیس کمپنی کا ہیلی کاپٹر تربیتی مہم کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں ایک سوار ہلاک اور دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے پر کمپنی نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے وجوہات کا پتہ لگانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ناروے کی خبر رساں ایجنسی این ٹی بی کے مطابق سیکور اسکائی ایس ۹۲؍ ہیلی کاپٹر سرکاری تیل اور گیس کمپنی اکوینور اے ایس اے کےتربیتی مہم پر تھا جب یہ ناروے کے دوسرے سب سے بڑے شہر برگن کے قریب بدھ کو دیر گئے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ جہاز میں چھ افراد سوار تھے۔ پولیس کے مطابق پانچ افراد کومختلف قسم کی چوٹیں آئی ہیں بشمول ایک جس کی چوٹیں معمولی تھیں، لیکن انہوں نے مزیدکوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ 

کم از کم دو بچائو ہیلی کاپٹروں نے زندہ بچ جانے والے اور ہلاک ہونے والے شخص کو نکالا۔ این ٹی بی کے مطابق جمعرات کی صبح اکوینور کے سی ای او اینڈرس اوپیڈل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسے ’’ ایک انتہائی المناک واقعہ ‘‘قرار دیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام چھ افراد اکوینور کمپنی کے ملازم تھے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK