Inquilab Logo

ناروے کی کمپنی بی ڈبلیو ایل پی جی کا پیٹرولیم کمپنی میں ۲۵۰؍ کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان

Updated: February 20, 2024, 10:27 AM IST | Agency | Mumbai

پیر کو ناروے سے تعلق رکھنے والی کمپنی بی ڈبلیوایل پی جی نے اعلان کیا کہ وہ ہندوستان کی کانفیڈینس پیٹرولیم کمپنی میں ۲۵۰؍کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

Image of partnership announcement of both companies. Photo: INN
دونو ںکمپنیوں کی شراکت کے اعلان کی تصویر۔ تصویر : آئی این این

پیر کو ناروے سے تعلق رکھنے والی کمپنی بی ڈبلیوایل پی جی نے اعلان کیا کہ وہ ہندوستان کی کانفیڈینس پیٹرولیم کمپنی میں ۲۵۰؍کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس شراکت کے ذریعہ ناروے کی کمپنی ایل پی جی کے ٹرمینل کو مضبوطی فراہم کرے گی اور اس کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرتے ہوئے پورے ہندوستان میں ایل پی جی کو سپلائی کرے گی۔ ناروے کی کمپنی بی ڈبلیو ایل پی جی بڑی مقدار میں گیس کی منتقلی کرنے والی کمپنی ہے۔ ایل پی جی کی شپنگ اور ٹریڈنگ کیلئے یہ کمپنی عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہے۔ ہندوستانی اور ناروے کی کمپنی نے مل کر ذیلی کمپنی بی ڈبلیو سی انٹرپرائزبنائی ہے جو اپنے کاروبار میں توسیع کرے گی۔ خیال رہے کہ بی ڈبلیو نے ۸ء۵؍ فیصد کے ایکویٹی شیئرس کی بنیاد پر کمپنی میں ۲۵۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ 
بی ڈبلیو ایل جی پی کے نائب صدر آئیور باتوک نے بتایاکہ اس شراکت سے دونوں کمپنیوں کو فائدہ ہوگا اور دونوں ایک دوسرے کے وسائل کا بھرپور استعمال کریں گی۔ کانفیڈینس پیٹرولیم کے چیئرمین نتن کھارا کہاکہ ہندوستان ایل پی جی کا دوسرا سب سے بڑا درآمد گنندگان ہے اس لئے ہم نے ناروے کی کمپنی سے شراکت کی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK