تعلیمی لیاقت اور ڈگری پر ہونے والے تنازع کے سبب انڈونیشیا کے نائب صدر جبران راکابومنگ راکا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اسپیکر احمد مزانی نے اس کی تصدیق کی ہے۔
EPAPER
Updated: November 13, 2026, 3:04 PM IST | Agency | Jakarta
تعلیمی لیاقت اور ڈگری پر ہونے والے تنازع کے سبب انڈونیشیا کے نائب صدر جبران راکابومنگ راکا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اسپیکر احمد مزانی نے اس کی تصدیق کی ہے۔
تعلیمی لیاقت اور ڈگری پر ہونے والے تنازع کے سبب انڈونیشیا کے نائب صدر جبران راکابومنگ راکا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اسپیکر احمد مزانی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ سابق صدر جوکو ویڈوڈو کے بیٹے جبران کی تعلیمی قابلیت پر مسلسل سوال اٹھ رہے تھے۔ استعفیٰ کے ساتھ ہی۲۰۲۹ء میں ختم ہونے والی مدت کار کےلئے ان کے جانشین کو منتخب کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس معاملے سے واقف لوگوں نے بتایا کہ جبران نے ۱۱؍ نومبر کی دیر رات صدر پرابوو سوبیانتو کو اپنے فیصلے کے بارے میں بتا دیا تھا، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ انڈونیشیا کے آئین کے مطابق نائب صدر کا عہدہ خالی ہونے پر نئے سرے سے انتخاب نہیں کرایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ: اسپتال پر اسرائیل کی بمباری، سرجن سمیت۶؍فلسطینی شہید
یہ عہدہ تب تک خالی رہتا ہے جب تک کہ ’پیپلز کنسلٹیٹو اسمبلی‘ صدر کی جانب سے نامزد۲؍ امیدواروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے اس عہدہ پر مقرر نہیں کر دیتی۔ یہ عمل۶۰؍ دن کے اندر مکمل ہونا چاہیے۔ ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ راکا کی جانب سے اپنی غیر ملکی تعلیم کے متعلق جمع کرائے گئے دستاویزات انتخاب کی شرائط پر پورے نہیں اترتے۔ اس کے بعد بدھ کو۸؍ سیاسی پارٹیوں کے۱۲۰؍ اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمانی قیادت کے پاس ایک عرضی دائر کی، جس سے ایک ایسے پارلیمانی عمل کا آغاز ہوا جو ان کے مواخذے تک جا سکتا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ جبران۲۰۲۴ءکے انتخاب میں پرابوو کے ساتھ نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔ سابق صدر جوکو ویڈوڈو پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے انتخابی قوانین میں تبدیلی سے متعلق عدالتی فیصلے کو متاثر کر کے پورے عمل میں مداخلت کی، جس سے جبران کے لیے انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہوئی۔