Inquilab Logo Happiest Places to Work

اب بایومیٹرک شناخت سے آن لائن ادائیگی ہوگی

Updated: July 30, 2025, 11:37 AM IST | Agency | Mumbai

جلد ہی متعارف ہونے والے سسٹم میں پاس ورڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

More facilities. Photo: INN
مزید سہولیات۔ تصویر: آئی این این

آن لائن ادائیگی  کرنے والوں کیلئے اچھی خبر ہے۔ اب صارفین بغیر پن ڈالے بھی یو پی آئی کے ذریعہ ادائیگی کر سکیں گے۔  نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کی طرف سے یو پی آئی میں بایو میٹرک اَپڈیٹ لانے کی تیاری کی جا رہی ہے جسکے بعد یوزرس ’پن نمبر‘ ڈالنے کی جگہ فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی اور آئرس اسکین سے پے منٹ (ادائیگی) کوآتھینٹک ( مصدقہ) کر سکیں گے۔ این پی سی آئی اس نئی تکنیک پر کام کر رہا ہے اور اسے مستقبل میں عام صارفین کیلئے  لانچ کیا جا سکتا ہے۔
 یہ قدم خاص کر ان یوزرس کیلئے فائدہ مند ہوگا جنہیں یو پی آئی پن یاد رکھنے میں پریشانی محسوس ہوتی ہے یا جوڈیجیٹل کی کم معلومات  رکھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بایو میٹرک پے منٹ کے ذریعہ دھوکہ دہی کو بھی کافی حد تک روکا جا سکے گا کیونکہ یہ سسٹم یونک بایو ڈاٹا پر مبنی ہوگا۔ بزنس اسٹینڈرڈ کے مطابق ادائیگی کا عمل کچھ اس طرح ہو سکتا ہےکہ    کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے بعد پن کی جگہ بایو میٹرک ویری  فکیشن کا آپشن آئے گا۔-   فنگر پرنٹ اسکینر یا فون کے فیس آئی ڈی سے ویریفائی کرنے پر پے منٹ خود بخود کنفرم ہو جائے گا۔  آدھار اور این پی سی آئی کا سیدھا لنک اس عمل کو ممکن بنائے گا، جس سےلین دین محفوظ بھی رہے گا اور آسان بھی۔
 بایو میٹرک پر مبنی پے منٹ سسٹم کو محفوظ مانا جا رہا ہے کیونکہ اس میں یوزر کا ذاتی ڈاٹا (جیسے فنگر پرنٹ اور فیس ڈیٹیلس) سیدھے یو پی آئی ٹرانزیکشن سےمنسلک ہوتا  ہے۔ اس سے کسی اور کے ذریعہ پے منٹ کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔  حالانکہ کچھ سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ بایو میٹرک ڈاٹا کے لیک ہونے کے امکان کو بھی سنجیدگی سے لینا چاہیے۔  اس کیلئے حکومت اور این پی سی آئی کے ذریعہ ضروری تحفظاتی اقدامات پر کام کیا جا رہا ہے۔ سبھی بایو میٹرک ڈیٹا کو انکرپٹیڈ فارم میں رکھا جائے گا اور اسے بغیر یوزر کی منظوری کے کوئی ایکسس نہیں کر سکے گا۔یہ نئی سہولت خاص طور پر ابزرگ اور کم معلومات والے افراد کیلئے اہم ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK