ہیورن انڈیا رچ لسٹ ۲۰۲۵ء: امبانی اور اڈانی کی حکمرانی برقرار ہے۔ نئے ارب پتی، نوجوان ٹیک بانی اور خواتین لیڈران ہندوستان کے دولت کے منظر نامے کو تبدیل کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 01, 2025, 6:12 PM IST | Mumbai
ہیورن انڈیا رچ لسٹ ۲۰۲۵ء: امبانی اور اڈانی کی حکمرانی برقرار ہے۔ نئے ارب پتی، نوجوان ٹیک بانی اور خواتین لیڈران ہندوستان کے دولت کے منظر نامے کو تبدیل کر رہے ہیں۔
ہندوستان میں دولت مند افراد کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ہیورن رچ لسٹ ۲۰۲۵ء کے مطابق اب۳۵۸؍ افراد ہیں جن کی مجموعی مالیت ایک بلین امریکی ڈالرس (تقریباً۸۸۶۷؍ کروڑ روپے) یا اس سے زیادہ ہے۔ مزید برآں۱۶۸۷؍ افراد ایسے ہیں جن کی دولت ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس سال ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی (۶۸) پھر سے ہندوستان کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ان کی کل دولت تقریباً ۵۵ء۹؍ لاکھ کروڑ (۱۰۵؍بلین ڈالرس) ہے۔ قریب ہی پیچھے اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی (۶۳) ہیں، جن کی دولت۱۵ء۸؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:آئی سی آئی سی آئی بینک کو ۲۱۶؍کروڑ روپے کا نوٹس ملا
روشنی ناڈر پہلی بار ٹاپ ۳؍میں
اس بار فہرست میں سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ ایچ سی ایل ٹیک کی چیئرپرسن روشنی ناڈر ملہوترا (۴۴) نے پہلی بار ٹاپ۳؍ میں جگہ بنائی ہے۔ ان کی دولت کا تخمینہ۸۴ء۲؍ لاکھ کروڑ روپے ہے۔ روشنی اب ہندوستان کی امیر ترین خاتون اور ٹاپ۱۰؍ میں سب سے کم عمر شخص بن گئی ہیں۔
نئے ٹیک ارب پتیوں کا عروج
ہندوستان کے ٹیک ارب پتیوں کی نئی نسل بھی اس فہرست میں چھائی رہی۔ چنئی میں پیدا ہونے والے ۳۱؍ سالہ اروند سری نواس، اے آئی اسٹارٹ اپ پر پلیگزیٹی کے بانی، ہندوستان کے سب سے کم عمر ارب پتی بن گئے۔ ان کی دولت کا تخمینہ تقریباً ۲۱۱۹۰؍ کروڑ روپے ہے۔زیپٹو کے بانی کیولیا ووہرا اور ادیت پالیچا نے بھی کم عمر ترین ارب پتیوں کی فہرست میں جگہ بنائی۔
ہر روز نئی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے
رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں دولت بنانے کی رفتار بہت تیز رہی ہے۔ اس سال۵۸؍ نئے ارب پتی سامنے آئے، جن کی اوسط ہر ہفتے ایک ہے۔ مجموعی طور پر ہندوستان کے امیروں کی دولت۱۶۷؍ لاکھ کروڑ تک پہنچ گئی ہے جو ملک کی جی ڈی پی کے تقریباً نصف کی نمائندگی کرتی ہے۔ سرفہرست۱۰؍ ارب پتیوں کے پاس کل دولت کا۲۷؍ فیصد ہے، امبانی اور اڈانی کے پاس۱۲؍ فیصد ہے۔
کس شہر میں سب سے زیادہ ارب پتی ہیں؟
شہروں کے لحاظ سے ممبئی ۴۵۱؍ افراد کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ اس کے بعد دہلی(۲۲۳) اور بنگلورو (۱۱۶) ہیں۔ نیرج بجاج اور بجاج گروپ کے خاندان کو اس سال سب سے زیادہ فائدہ ہوا، ان کی دولت میں۴۳؍ فیصد اضافہ ہوا اور ۳۳ء۲؍ لاکھ کروڑ ہو گیا۔