متعدد امیدواروں نے پہلی ہی کوشش میں اس مشکل امتحان میں کامیابی حاصل کر کے مثال قائم کی۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے اُردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کی بہترین کارکردگی۔ ۵۰؍ اُمیدوار کامیابی سے ہمکنار۔
EPAPER
Updated: April 03, 2026, 12:46 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
متعدد امیدواروں نے پہلی ہی کوشش میں اس مشکل امتحان میں کامیابی حاصل کر کے مثال قائم کی۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے اُردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کی بہترین کارکردگی۔ ۵۰؍ اُمیدوار کامیابی سے ہمکنار۔
سی ٹی ای ٹی (سینٹرل ٹیچر ایلی جیبلیٹی ٹیسٹ) سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت سے امسال جہاں امتحان دینے والے امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا، وہیں پاس ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ متعدد امیدواروں نے پہلی ہی مرتبہ اس مشکل امتحان میں کامیابی حاصل کر کے مثال قائم کی۔ تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی)کے اُردو میڈیم اسکولوں کے ۵۰؍اساتذہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے: ڈومبیولی: کھاڑی کنارے کی گئی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ۷؍ اور ۸؍ فروری ۲۰۲۶ء کو منعقد ہ سی ٹی ای ٹی کے نتائج کا اعلان کیاہے۔ امسال سپریم کورٹ کی ہدایت کی وجہ سے سی ٹی ای ٹی میں شریک ہونے والوں کی تعداد گزشتہ سال سے زیادہ رہی ساتھ ہی پاس ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پیپر فرسٹ کیلئے ۱۲؍لاکھ ۱۱؍ہزار ۶۱۱؍ اُمیدواروں نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے ۱۰؍لاکھ ۶۵؍ ہزار ۴۱۰؍ اُمیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ ۳؍لاکھ ۵۸؍ہزار ۹۳۷ (۳۳ء۶۹؍ فیصد) اُمیدوار پاس ہوئے۔اسی طرح پیپر سیکنڈکیلئے ۲۱؍ لاکھ ۵۶؍ہزار ۴۵۹؍ اُمیدواروں نے درخواستیں دیں اور ۱۸؍لاکھ ۶۷؍ ہزار ۴۲۸؍ اُمیدوار نے امتحان دیا جن میں سے ۳؍لاکھ ۴۶؍ہزار ۷۳۸ (۱۸ء۵۶؍فیصد) اُمیدواروں کو کامیابی ملی۔ مجموعی طور پر ۲۳؍لاکھ ۲۴؍ہزار ۶۲۵؍ اُمیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے۵؍لاکھ ۹۷؍ہزار ۶۱؍ اُمیدوار پاس ہوئے۔ پیپرفرسٹ اور سیکنڈ کامجموعی نتیجہ ۲۵ء۶۸؍ فیصد رہا۔
تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) کے اُردو میڈیم اسکولوں کے ۱۷۷؍ ٹیچروںمیں سے ۱۲۵؍ اُمیدواروں نے ’سی ٹی ای ٹی ‘ میں شرکت کی جن میں سے۵۰؍ اُمیدواروں نے پہلی ہی مرتبہ کامیابی حاصل کر کے مثال قائم کی۔ ان میں سے ۲؍اُمیدوار خان محمد عظیم (اسکول نمبر ۳۱) اور شیخ عقیل احمد(اسکول نمبر ۹۶) نے پیپر فرسٹ میں ۱۵۰؍ نمبروں میں سے بالترتیب ۱۲۴؍ اور ۱۲۲؍ مارکس حاصل کئے۔
یہ بھی پڑھئے: ڈومبیولی: کھاڑی کنارے کی گئی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی
ٹی ایم سی اسکول نمبر ۹۶؍ کے معلم طلحہ خالد نے اس نمائندے کو بتایا کہ’’ سیدجاوید ایوب،محمد مشتاق اور انیس بیلدار سرکی سرپرستی میں ٹی ایم سی اُردو میڈیم اسکولو ں کے اساتذہ نے بڑی منصوبہ بندی سے ’سی ٹی ای ٹی ‘ کی تیاری کی تھی جس کا نتیجہ ہے کہ اُردو میڈیم کے ۱۲۵؍ میں سے ۵۰؍ اُمیدواروں کو پہلی ہی کوشش میں اس مشکل امتحان میں کامیابی ملی۔ سید جاوید ایوب نے سی ٹی ای ٹی کے سوالیہ پرچوں کےذریعےباقاعدہ مشقی سیریز اور انیس بیلدار نے گوگل فارم شیٹ کے ذریعے متواتر ۲؍مہینے تک ہماری رہنمائی کی جس سے امتحان دینے میں بڑی آسانی ہوئی۔‘‘