• Tue, 08 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی میں عجائب گھروں کی تعداد۲۰۲۵ء میں بڑھ کر۶۶۴؍ہو گئی

Updated: September 08, 2026, 2:05 PM IST | Agency | Ankara

عجائب گھروں اور تاریخی مقامات کے زائرین کی تعداد۸ء۶؍فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ ۶؍ کروڑ ۵۸؍ لاکھ ۶۲؍ ہزار۶۳۹؍تک پہنچ گئی۔

An ancient stone coffin can be seen in a museum in Turkey. Photo: INN
ترکی کے ا یک میوزیم میں پتھر سے بنایا گیاقدیم زمانے کا تابوت دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

ترکی بھر میں عجائب گھروں کی تعداد ۲۰۲۵ء میں ایک سال قبل  کے مقابلے میں۴ء۴؍ فیصد بڑھ کر۶۶۴؍  ہو گئی جبکہ عجائب گھروں اور تاریخی مقامات کے زائرین کی تعداد۶ء۸؍فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ ۶؍ کروڑ ۵۸؍ لاکھ ۶۲؍ ہزار۶۳۹؍تک پہنچ گئی ۔ ترکی کے محکمہ شماریات (ٹی یو آئی کے) نے ۲۰۲۵ء کے ثقافتی ورثے کے اعداد و شمار جاری کئے ۔ اس کے مطابق ترکی بھر میں میوزیموں کی تعداد۲۰۲۴ء کے مقابلے میں ۴ء۴؍ فیصد کے اضافے کے ساتھ۶۶۴؍ ہو گئی  ہے  ۔  ان میں سے ۲۲۰؍ میوزیم وزارتِ  ثقا فت و سیاحت کے ماتحت ہیں،۴۲۶؍ نجی میوزیم کی کیٹیگری میں آتے ہیں اور قومی محلات کی صدارت کے تحت۱۸؍ میوزیم ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے ۵؍ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا

 تاریخی مقامات کی تعداد ۱۴۸؍ ہے۔ عجائب گھروں میں محفوظ نوادرات کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں۴ء۰؍ فیصد بڑھ کر۴۰؍ لاکھ۱۲؍ ہزار۲۹۴؍درج کی گئی۔ میوزیموں اور تاریخی مقامات کے زائرین کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں فیصد۸ء۶؍بڑھ ۶؍ کروڑ ۵۸؍ لاکھ  ۶۲؍ ہزار۶۳۹؍تک پہنچ گئی  ہے۔ 
 زائرین کا۵۲ء۹؍ فیصد وزارت سے منسلک میوزیموں اور تاریخی مقامات کی زیارت کرنے والوں پر مشتمل تھا۔ قومی تحفظ میں لئے گئے    مقامات کی تعداد ۲۰۲۵ء میں گزشتہ سال کے مقابلے میں۶؍ فیصد بڑ ھ کر۲۷۷۰۳؍ ہو گئی، اور ان مقامات کا۱ء۹۷؍فیصد آثارِ قدیمہ کے علاقوں پر مشتمل  ہے۔
  نیشنل پارکس کی تعداد۲۰۲۴ء کے مقابلے میں ۲۰۲۵ء  میں۲؍ فیصد بڑھ کر۵۰؍ہو گئی۔ قومی پارکوں کا رقبہ۲ء۳؍ اضافے کے ساتھ۲؍ لاکھ ۹۴؍ ہزار ۲۸۶؍ہیکٹر تک پہنچ گیا۔ قدرتی پارکوں کی تعداد ۲ء۲؍فیصد بڑھ کر۲۷۴؍ہو گئی جبکہ قدرتی پارکس کا رقبہ۰ء۲؍ اضافے کے ساتھ۹۴؍ہزار۲۹۴؍ہیکٹر درج ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK