• Sun, 15 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اینویڈیاکے سی ای او ہوانگ دہلی نہیں آئیں گے

Updated: February 15, 2026, 4:08 PM IST | New Delhi

مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ دہلی نہیں آئیں گے۔ وہ اگلے ہفتے انڈیا امپیکٹ اے آئی سمٹ میں حصہ لینے کے لیے آنے والے تھے، لیکن اب وہ نہیں آئیں گے۔ آئیے جانیں اس کی وجہ اور سمٹ کے لحاظ سے اینویڈیا کتنی اہم کمپنی ہے۔

Jensen Huang.Photo:INN
جینسن ہوانگ۔ تصویر:آئی این این

انڈیا امپیکٹ اے آئی سمٹ معروف چپ کمپنی  اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ   کا  ہندوستان  کا دورہ فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وہ اگلے ہفتے دہلی میںانڈیا امپیکٹ اے آئی سمٹ  میں حصہ لینے کے لیے آ رہے تھے۔ اس سمٹ  میں دنیا بھر کی ٹیک انڈسٹری اور سیاسی لیڈروں کے شامل ہونے کی توقع تھی۔ تاہم اب اینویڈیا کے سی ای او شامل نہیں ہوں گے اور اس کا اعلان کمپنی نے خود ہفتہ کو کیا۔ اس سمٹ  کا افتتاح جمعرات کو وزیراعظم  نریندر مودی  کریں گے۔انڈیا امپیکٹ اے آئی سمٹ نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں۱۶؍ سے ۲۰؍ فروری ۲۰۲۶ءکے درمیان ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:مارکرم کی طوفانی نصف سنچری، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ۷؍ وکٹوں سے ہرا دیا

دہلی کیوں نہیں آ رہے اینویڈیا کے سی ای او 
  اینویڈیا کے سی ای او کے جینسن ہوانگ بدھ کو میڈیا سے خطاب کرنے والے تھے۔ تاہم کمپنی نے ای میل کے ذریعے اطلاع دی کہ وہ غیر متوقع حالات  کی وجہ سے سفر نہیں کر پائیں گے۔ کمپنی نے ان حالات کی تفصیل نہیں بتائی۔  اینویڈیا   کا کہنا ہے کہ فی الحال  جینسن ہندوستان  کا سفر نہیں کر پائیں گے، لیکن کمپنی سمٹ اورہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اے آئی  ایکو سسٹم کے حوالے سے پوری طرح پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تاپسی پنّو نے کہا: کنگنا اور اُروشی سے میرا کوئی جھگڑا نہیں

 کمپنی نے بتایا کہ ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ  جے پوری  کی قیادت میں  اینویڈیا کے سی ای او کی ایک سینئر ٹیم  ہندوستان  کے بہترین  اے آئی  محققین، اسٹارٹ اپس، ڈیولپرز اور ملک کے اے آئی  انفراسٹرکچر تیار کرنے والے پارٹنرز کے لیے موجود ہوگی۔ واضح رہے کہ  اینویڈیا  کا اے آئی  ایکو سسٹم پر تیز پروسیسنگ جی پی یو سرورز کے ذریعے کافی اثر و رسوخ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK