Inquilab Logo

ٹرمپ کو پھر صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری: اوبامہ

Updated: October 25, 2020, 3:42 PM IST | Agency | Washington

سابق صدر امریکہ بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو  دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جو اس سوال کا جواب دینے کے متحمل بھی نہیں کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کریں گے۔ جوبائیڈن اور کاملا ہیریس کے لیے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوبامہ نے مذکورہ الفاظ کے ساتھ کہا  کہ اب یہ  عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسٹر ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے کا موقع نہ دیں۔

Donald Trump - Pic : INN
ڈونالڈ ٹرمپ ۔ تصویر : آئی این این

سابق صدر امریکہ بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو  دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جو اس سوال کا جواب دینے کے متحمل بھی نہیں کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کریں گے۔
جوبائیڈن اور کاملا ہیریس کے لیے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوبامہ نے مذکورہ الفاظ کے ساتھ کہا  کہ اب یہ  عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسٹر ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے کا موقع نہ دیں۔

امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیدن نے اس استدلال سے کام لیتے ہوئے  کہ الیکشن کا نتیجہ پنسلوینیا طے کرے گا، برسٹل میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے پنسلوینیا ریاست کے عوام ان کے حق میں فیصلہ سنائیں گے۔
انتخابی پنڈتوں کے ایک حلقے کا بھی خیال ہے کہ پنسلوینیا، مشی گن اور وسکونسن کے عوام ٹرمپ کو بے دخل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK