• Sat, 18 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھنتیرس اور دیوالی پرسونا اورچاندی کی خریداری پر آفرس کی بارش

Updated: October 18, 2025, 11:49 AM IST | Agency | New Delhi

زیورات کے مقامی شورومس کے ساتھ ہی ساتھ ڈجیٹل مارکیٹ پر بھی خریداروں کو لبھانے کی کوششیں۔

Jewelry purchases increase on Diwali and Dhanteras. Photo: INN
دیوالی اور دھنتیرس پر زیورات کی خریداری بڑھ جاتی ہے۔ تصویر: آئی این این
دھنتیرس اور دیوالی کے موقع پر ہندوستان میں سونا اور چاندی خریدنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، مقامی زیورات کے شو روم گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے مختلف آفر  پیش کر رہے ہیں۔اس بیچ آن لائن پلیٹ فارم بھی فزیکل اور ڈیجیٹل سونے اور چاندی پر پرکشش آفرز لے کر آئے ہیں۔جیو ، ریلائنس گروپ کی کمپنی، جیو فائننس یا مائی جیو ایپ کے ذریعے۲؍ یا اس سے زیادہ کی ڈجیٹل سونے کی خریداری پر ۲؍فیصد مفت سونے کی  پیشکش ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ مفت ڈجیٹل گولڈ خریداری کے۷۲؍گھنٹوں کے اندر گاہک کے گولڈ والیٹ میں جمع کر دیا جائے گا۔ یہ پیشکش ۱۸؍ سے ۲۳؍  اکتوبر تک جاری رہے گی۔اس کے علاوہ۲۰؍ ہزار یا اس سے زیادہ کی خریداریاں  جیو  میگا پرائز ڈرا میں حصہ لینے کے اہل ہوں  گےجہاں صارفین۱۰؍ لاکھ کے انعامات جیت سکتے ہیں۔ ان میں اسمارٹ فون، ٹیلی ویژن، سونے کے سکے، مکسر گرائنڈر اور گفٹ واؤچر شامل ہیں۔
کوئیک کامرس پلیٹ فارم انسٹامارٹ نے  ۲۴؍ قیراط اور۲۲؍قیراط سونے کے سکے اور ایک کلو چاندی کی اینٹ اور سکے لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ اس  کیلئے اس نے کلیان جیولرز، مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز، متھوٹ ایگزم، ایم ایم ٹی سی-پیمپ، میا بائے تنشک، گلک اور ووئیلا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ چاندی کے زیورات اور برتنوں جیسی دیگر اشیاء کی فراہمی کی بھی  بات کہی گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK