• Sat, 06 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسام ٹی، چاندی کا گھوڑا، ٹی سیٹ، گیتا، کشمیری زعفران: مودی کا پوتن کو تحفہ

Updated: December 06, 2025, 10:02 PM IST | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے سربراہی اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ہندوستان کے ثقافتی ورثے، دستکاری اور تہذیبی تنوع کی عکاسی کرنے والے منتخب تحائف پیش کیے، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو ظاہر کرتے ہیں۔

Prime Minister Narendra Modi presenting the `Gita` to Russian President Putin. Photo: X
وزیر اعظم نریندر مودی، روسی صدر پوتن کو ’’ گیتا‘‘ پیش کرتے یوئے۔ تصویر: ایکس

وزیر اعظم نریندر مودی نے سربراہی اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ہندوستان کے ثقافتی ورثے، دستکاری اور تہذیبی تنوع کی عکاسی کرنے والے منتخب تحائف پیش کیے، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو ظاہر کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق، ان تحائف میں آسام بلیک ٹی، مہاراشٹر کا ہاتھ سے بنا چاندی کا گھوڑا، کشمیری زعفران، مرشد آباد کا چاندی کا چائے سیٹ، روسی زبان میں گیتا، اور آگرہ کے سنگ مرمر کا شطرنج سیٹ شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: سابق پینٹاگون عہدیدار نےہند-روس تعلقات بہتر کرنے کا کریڈٹ ٹرمپ کو دیا، امریکی موقف کو ’منافقانہ‘ کہا

واضح رہے کہ برہم پُتر کے میدانوں میں اگائی جانے والی آسام بلیک ٹی اپنے ذائقے، چمکدار رنگ اور روایتی پروسیسنگ کے لیے مشہور ہے۔ اسے۲۰۰۷ء میں اسے جی آئی(GI) کا ٹیگ ملا تھا اور اس کے صحت کے ممکنہ فوائد کی وجہ سے اس کی قدر کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ مہاراشٹر کا ہاتھ سے تیار کردہ چاندی کا گھوڑا وقار اور بہادری کی علامت ہے، جو ہندوستانی اور روسی دونوں ثقافتوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ساتھ ہی مقامی طور پر کانگ یا زعفران کے نام سے جانے جانے والا کشمیری زعفران ہندوستان کے پہاڑی علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کا گہرا رنگ، خوشبو اور ذائقہ اس کی پہچان ہیں اور یہ جی آئی (GI) کے تحفظ کے تحت آتا ہے۔صرف چائے کی پتیاں ہی نہیں، بلکہ پوتن کو مرشد آباد کی ایک نفیس چاندی کا چائے سیٹ بھی تحفے میں دیا گیا۔اس سیٹ پر پیچیدہ نقاشی کی گئی ہے، جو مغربی بنگال کی فنکارانہ مہارت اور ہندوستان اور روس دونوں میں چائے کی ثقافتی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’فلسطین کی آزادی ہی تمام مسائل کا حل ہے‘‘

ساتھ ہی ہندو مذہبی کتاب شری مد بھگوت گیتا کا روسی ترجمہ بھی پیش کیا۔آگرہ کے سنگ مرمر کا ہاتھ سے تیار کردہ شطرنج سیٹ بھی پوتن کو دیا جو فنکارانہ مہارت اور خوبصورتی کا امتزاج ہے، جو خطے کی پتھر کی جڑاؤ کا ورثہ ظاہر کرتا ہے۔ اس میں علیحدہ علیحدہ جڑے ہوئے نمونے، متضاد پتھر کے مہرے، اور پھولوں کی ڈیزائن سے سجا ہوا شطرنج کا تختہ شامل ہے، جو شمالی ہندوستانی فنکارانہ مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ سنگ مرمر، لکڑی اور قیمتی پتھروں کے امتزاج سے تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK