معروف بیلے رقاصہ کے ذریعے لے جائی جانے والی اولمپک مشعل میلان پہنچی تو شہر میں ایک طرف خوشی کا سماں تھا تو دوسری جانب احتجاج بھی ہوا۔ ایک چھوٹے سے گروہ نے غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے چوک کے کنارے فلسطینی پرچم لہرائے
EPAPER
Updated: February 06, 2026, 1:43 PM IST | Milan
معروف بیلے رقاصہ کے ذریعے لے جائی جانے والی اولمپک مشعل میلان پہنچی تو شہر میں ایک طرف خوشی کا سماں تھا تو دوسری جانب احتجاج بھی ہوا۔ ایک چھوٹے سے گروہ نے غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے چوک کے کنارے فلسطینی پرچم لہرائے
معروف بیلے رقاصہ کے ذریعے لے جائی جانے والی اولمپک مشعل میلان پہنچی تو شہر میں ایک طرف خوشی کا سماں تھا تو دوسری جانب احتجاج بھی ہوا۔ ایک چھوٹے سے گروہ نے غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے چوک کے کنارے فلسطینی پرچم لہرائےجبکہ جمعرات کی صبح ماحولیاتی تنظیم گرین پیس نے میلان کے گوتھک طرز کے کیتھیڈرل کے سامنے احتجاج کیا۔
جمعرات کو اولمپک مشعل میلان کے عظیم گوتھک کیتھیڈرل کے سامنے پہنچی، جہاں میلان کورتینا ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب سے ایک دن قبل شہر میں نعروں، خوشی اور احتجاج کا ملا جلا منظر دیکھنے کو ملا۔ قریب واقع لا اسکالا تھیٹر کی معروف بیلے ڈانسر نیکولیٹا مانی نے مشعل کو کیتھیڈرل کے سائے میں بنے ایک اسٹیج تک پہنچایا، جہاں اسی شعلے سے ایک آتش دان روشن کیا گیا۔
ہلکی بارش کے باوجود پیا دل دومو (کیتھیڈرل اسکوائر) اور راستے کے اطراف موجود زیادہ تر لوگوں نے مشعل کے گزرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے اسمارٹ فونز سے تصاویر بنائیں۔ مشعل کو گیلریا وِتوریو ایمانویلے آرکیڈ کے ذریعے چوک میں لایا گیا۔ چوک کے ایک کنارے پر موجود ایک چھوٹے گروہ نے غزہ کے شہریوں سے یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم لہرائے۔ اس سے قبل شام کے وقت شہر کی یونیورسٹی کے قریب بھی فلسطین کے حق میں احتجاج ہوا۔
جمعرات کی صبح ماحولیاتی تنظیم گرین پیس نے کیتھیڈرل کے سامنے احتجاج کیا، جس میں ان کھیلوں کے اسپانسر کے طور پر اطالوی تیل کمپنی اینی (Eni) کے کردار کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔ایک تنصیب میں اولمپک کے حلقوں کو سیاہ تیل ٹپکاتے ہوئے دکھایا گیا، جو ان کمپنیوں کے خلاف بصری احتجاج تھا جن پر عالمی حدت میں اضافے اور سرد موسم پر انحصار کرنے والے سرمائی کھیلوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھئے:راجپال یادو کا چیک باؤنس معاملہ:پانچ کروڑ کا قرض، چھ ماہ کی جیل اور اب خود سپردگی
بینرز میں سے ایک پر لکھا تھاکہ ’’آلودگی پھیلانے والوں کو کھیلوں سے باہر نکالو۔‘‘ اپنے بیان میں اینی نے کہا کہ وہ ’’ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی اہمیت سے متفق ہے‘‘ اور۲۰۵۰ء تک زیرو اخراج (نیٹ زیرو) کے ہدف کے تحت توانائی کی منتقلی میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھئے:لتا منگیشکرکے گیت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں
اولمپکس کی باضابطہ افتتاحی تقریب جمعہ کو
مشعل کو دسمبر میں روم میں روشن کیے جانے کے بعد اٹلی بھر کے سفر پر روانہ کیا گیا تھا اور یہ ملک کے تمام ۱۱۰؍ صوبوں سے گزری۔ گزشتہ ماہ یہ ڈولومائٹس میں واقع گیمز کے شریک میزبان شہر کورتینا د امپیزو بھی پہنچی۔ کھیلوں کا باضابطہ افتتاح جمعہ کی شام متوقع ہے، جس کی افتتاحی تقریب میلان کے سان سیرو فٹبال اسٹیڈیم میں ہوگی، جبکہ کورتینا میں بھی اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔
اطالوی اولمپک اسکی چیمپئن البرٹو ٹومبا اور ڈیورا کمپانیونی کو جمعہ کے روز گیمز کے آتش دان روشن کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا، جیسا کہ بدھ کے روز اخبارگزیٹا ڈیلو اسپورٹ نے رپورٹ کیا۔