• Fri, 06 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالیگاؤں کارپوریشن پر قبضہ کی کوششوںکے درمیان شیوسینا اور مجلس کے درمیان تبادلۂ خیال

Updated: February 06, 2026, 2:52 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

ریاست کے کابینی وزیربرائے اسکولی تعلیم دادا بھسے کے رابطہ دفتر میں میٹنگ ہوئی جس میں خود دادا بھسے اورمفتی اسماعیل سمیت کئی لیڈران موجود تھے

Political Upheaval Is Underway For The Mayoral Election In Malegaon.Photo:INN
مالیگاؤں میںمیئر الیکشن کیلئے سیاسی الٹ پھیر جاری ہے۔ تصویر:آئی این این

صنعتی شہر کے میئر  اور ڈپٹی میئر عہدے کیلئے جاری اُلٹ پھیر کو۵؍ فروری جمعرات کو ایک رُخ اُس وقت مل گیا جب شیوسینا(شندے)اور کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ذمہ داران کی مشاورتی میٹنگ ہوئی۔یہ ملاقات بند کمرے میں ہوئی اور اِس کا دورانیہ بھی طویل تھا۔ریاست کے کابینی وزیربرائے اسکولی تعلیم دادا بھسے کے رابطہ دفتر میں ہوئی اِس میٹنگ میں رُکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی،ڈپٹی میئر عہدے کیلئے مجلس سے نامزد امیدوار حافظ عبداللہ ، سابق میئر و نومنتخب رُکن بلدیہ عبدالمالک یونس عیسیٰ کے علاوہ وزیر دادا بھسے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھے۔ میٹنگ کے اختتام پر عبدالمالک نے صرف اتنا کہا کہ ’’ شہری حالات پر تبادلہ خیال کیلئے ہم لوگ آئے تھے۔‘‘شیوسینا کی جانب سے کوئی بیان میڈیا میں نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: لتا منگیشکرکے گیت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

میٹنگ سے اُن شبہات کو تقویت مل رہی ہے جو کئی دنوں سے سیاسی و عوامی سطح پر گفتگو کا عنوان ہے۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر اقتدار سازی کیلئے شیوسینا(شندے) اور کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے درمیان گفت وشنید کا دَور جاری تھا۔شیوسینا نے میئروڈپٹی میئر دونوں عہدوں کیلئے امیدوار نامزد کئے ہیں جبکہ مجلس نے صرف ڈپٹی میئر کیلئے نامزدگی کا عریضہ جمع کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: راجپال یادو کا چیک باؤنس معاملہ:پانچ کروڑ کا قرض، چھ ماہ کی جیل اور اب خود سپردگی

فی الحال حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن سیاسی لیڈران کی جانب سے پہلے خفیہ اور اَب اعلانیہ ملاقاتیں اپنے آپ میں بہت کچھ بیان کر رہی ہیں اور مالیگاؤں میںمیئر وڈپٹی میئرکے انتخاب کا منظر نامہ دن بہ دن دلچسپ ہوتا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK