Updated: March 23, 2026, 5:06 PM IST
| New York
اوپن اے آئی آنے والے ہفتوں میں امریکہ میں چیٹ جی پی ٹی کے فری اور گو ورژنز استعمال کرنے والے تمام صارفین کو اشتہارات دکھانا شروع کرے گا۔ کمپنی کے ترجمان نے روئٹرس کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ یہ قدم جلد اٹھایا جائے گا۔ اس خبر کو سب سے پہلے دی افارمیشن نے رپورٹ کیا تھا۔
چیٹ جی پی ٹی۔ تصویر:آئی این این
او پن اے آئی نے حال ہی میں کریٹیو کو اپنے اشتہاری پائلٹ پروگرام میں شامل کیا ہے، جو کہ ایک ایڈورٹائزنگ ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔ یہ کمپنی اشتہارات خریدنے اور بہتر ٹارگٹنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ کریٹیو نے اس مہینے کے شروع میں ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی۔
دی انفارمیشن کے مطابق کریٹیو اشتہار دینے والوں ۵۰؍ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک خرچ کرنے کی پیشکش کر رہا ہے۔ اوپن اے آئی نے مشتہرین کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اشتہار کے متن اور بصری مواد کی زیادہ اقسام فراہم کریں تو اشتہارات زیادہ بار دکھائے جا سکتے ہیں اور ان کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔
روئٹرس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے استعمال میں تیزی سے اضافے کے بعداوپن اے آئی اشتہارات کو ایک نئے آمدنی کے ذریعے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ کمپنی بڑھتے ہوئے کمپیوٹنگ اخراجات اور جنریٹو اے آئی میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے پیش نظر اپنی آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’کالکی ۲‘‘ سے متعلق نئی خبریں، ذوالقر سلمان کے ساتھ جے ڈی چکرورتی کی آمد
اوپن اے آئی کی جانب سے بڑے پیمانے پر توسیع کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ فائنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے ملازمین کی تعداد کو تقریباً ۴۵۰۰؍ سے بڑھا کر ۲۰۲۶ء کے آخر تک۸۰۰۰؍ تک لے جانا چاہتی ہے، اگرچہ روئٹرس اس رپورٹ کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا اوراوپن اے آئی نے اس پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔کمپنی زیادہ تر تقرریاں پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، انجینئرنگ، تحقیق اور سیلز کے شعبوں میں کرے گی۔ اس کے علاوہ، چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ’’ٹیکنیکل امبیسیڈر شپ‘‘ کے ماہرین کی بھی بھرتی بڑھا رہی ہے، جن کا مقصد کاروباری اداروں کو اے آئی ٹولز کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور استعمال کرنے میں مدد دینا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، کمپنی کی حالیہ فنڈنگ نے اس کی مالیت ۸۴۰؍ارب ڈالر تک پہنچا دی ہے، جس میں بڑی ٹیک کمپنیوں اورماسایوشی سن کی سافٹ بینک کی جانب سے ۱۱۰؍ ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو پچھاڑ دیا، نیکو او ریلی کے دو گولز، سٹی نویں بار چیمپئن
دوسری جانب سیم آلٹمین کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں ایک داخلی’’کوڈ ریڈ‘‘ جاری کیا تھا، جس کے تحت غیر ضروری منصوبوں کو روک کر ٹیموں کو تیز رفتار ترقی پر مرکوز کیا گیا ۔